الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح البخاري: کِتَابُ العِيدَيْنِ (بَابُ الأَكْلِ يَوْمَ الفِطْرِ قَبْلَ الخُرُوجِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 953. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ تَمَرَاتٍ وَقَالَ مُرَجَّأُ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْكُلُهُنَّ وِتْرًا... صحیح بخاری : کتاب: عیدین کے مسائل کے بیان میں (باب: عید الفطر میں نماز كے لئے جانے سے پہلے کچھ کھا لینا ) مترجم: BukhariWriterName 953. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ عیدالفطر کے دن جب تک چند کھجوریں تناول نہ فرما لیتے نماز کے لیے نہ جاتے تھے۔ حضرت انس ؓ ہی سے ایک روایت میں ہے کہ نبی ﷺ طاق عدد میں کھجوریں کھاتے تھے۔ الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ العِيدَيْنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَشْيِ يَوْمَ الْعِيدِ) حکم: حسن 530. حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ مِنْ السُّنَّةِ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا وَأَنْ تَأْكُلَ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا وَأَنْ يَأْكُلَ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ لِصَلَاةِ الْفِطْرِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَيُسْتَحَبُّ أَنْ لَا يَرْكَبَ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ... جامع ترمذی : کتاب: عیدین کے احکام و مسائل (باب: عید کے دن پیدل چلنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 530. علی بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ عید کے لیے پیدل جانا اور نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینا سنت ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے۔ ۲- اکثر اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے وہ مستحب سمجھتے ہیں کہ آدمی عید کے لیے پیدل جائے اور عید الفطر کی نماز کے لیے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لے۔ ۳- مستحب یہ ہے کہ آدمی بلا عذر سوار ہو کر نہ جائے۔ ... الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ العِيدَيْنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْ...) حکم: صحیح 542. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ ثَوَابِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ وَلَا يَطْعَمُ يَوْمَ الْأَضْحَى حَتَّى يُصَلِّيَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ بُرَيْدَةَ بْنِ حُصَيْبٍ الْأَسْلَمِيِّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ و قَالَ مُحَمَّدٌ لَا أَعْرِفُ لِثَوَابِ بْنِ عُتْبَةَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ اسْتَحَبَّ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ لَا يَخْرُجَ يَوْمَ الْفِطْ... جامع ترمذی : کتاب: عیدین کے احکام و مسائل (باب: عیدالفطر کے دن نکلنے سے پہلے کچھ کھالینے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 542. بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عید الفطر کے دن جب تک کھا نہ لیتے نکلتے نہیں تھے اور عید الا ٔضحی کے دن جب تک نماز نہ پڑھ لیتے کھاتے نہ تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ کی حدیث غریب ہے۔ ۲- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ثواب بن عتبہ کی اس کے علاوہ کوئی حدیث مجھے نہیں معلوم۔ ۳- اس باب میں علی اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۴- بعض اہل علم نے مستحب قرار دیا ہے کہ آدمی عید الفطر کی نماز کے لیے کچھ کھائے بغیر نہ نکلے اور اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہ کھجور۱؎ کا ناشتہ کرے اور عید الا ٔضحی کے دن نہ کھائے جب تک کہ لوٹ کر ... الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ العِيدَيْنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْ...) حکم: صحیح 543. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفْطِرُ عَلَى تَمَرَاتٍ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى الْمُصَلَّى قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : کتاب: عیدین کے احکام و مسائل (باب: عیدالفطر کے دن نکلنے سے پہلے کچھ کھالینے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 543. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عید الفطر کے دن نماز کے لیے نکلنے سے پہلے چند کھجوریں کھا لیتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 5 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ ي...) حکم: صحیح 1754. حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ تَمَرَاتٍ سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: عید الفطر کے دن نماز عیدکے لے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 1754. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید الفطر کے دن اس وقت تک (نماز عید کے لیے) نہیں نکلتے تھے جب تک چند کھجوریں نہ کھا لیتے۔ الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 6 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ ي...) حکم: ضعیف 1755. حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يُغَذِّيَ أَصْحَابَهُ مِنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: عید الفطر کے دن نماز عیدکے لے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 1755. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ عید الفطر کے دن نکلنے سے پہلے صحابہ کرام کو صدقہ فطر میں سے کچھ کھلا لیتے تھے۔ الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ ي...) حکم: صحیح 1756. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ الْمَهْرِيُّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ وَكَانَ لَا يَأْكُلُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: عید الفطر کے دن نماز عیدکے لے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 1756. حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن کچھ کھائے بغیر (عید کے لیے) نہیں نکلتے تھے اور قربانی کے دن (نماز عید سے) واپسی تک نہیں کھاتے تھے۔ الموضوع: الأكل قبل الخروج إلى صلاة العيد (العبادات) موضوع: نماز عید کے لیے جانے سے پہلے کھانا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7