مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 29
1 صحيح البخاري كِتَابُ المَرْضَى بَابُ تَمَنِّي المَرِيضِ المَوْتَ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5720 حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدٍ، مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَنْ يُدْخِلَ أَحَدًا عَمَلُهُ الجَنَّةَ» قَالُوا: وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لاَ، وَلاَ أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَلاَ يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ المَوْتَ: إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ خَيْرًا، وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعْتِبَ ...
صحیح بخاری:
کتاب: امراض اور ان کے علاج کے بیان میں
(باب: مریض کا موت کی تمنا کرنا منع ہے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5720. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی شخص کا عمل اسے جنت میں ہرگز داخل نہیں کر سکے گا۔“ صحابہ کرام ؓ نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کا عمل بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں میرا عمل بھی نہیں۔ ہاں مگر اللہ تعالٰی مجھے اپنے فضل وکرم سے نوازے تو الگ بات ہے اس لیے تم میانہ روی اختیار کرو قریب قریب چلو اور تم میں کوئی بھی موت کی خواہش نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہوگا تو امید ہے کہ اس کے اعمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اگر وہ برا ہے تو ممکن ہے کہ وہ توبہ کرے۔“...
2 صحيح البخاري كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ بِالْمَوْتِ وَالحَيَاةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
6406 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ خَبَّابًا، وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا، قَالَ: «لَوْلاَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ»
صحیح بخاری:
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
(باب: موت اور زندگی کی دعا کے بارے میں)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
6406. حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں حضرت خباب بن ارت ؓ کے پاس آیا جبکہ انہوں نے بیماری کی وجہ سے سات داغ لگوا رکھے تھے انہوں نےفرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور موت کی دعا کرتا۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ مَا يُحْذَرُ مِنْ زَهَرَةِ الدُّنْيَا وَالتّ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
6488 حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابًا، وَقَدِ اكْتَوَى يَوْمَئِذٍ سَبْعًا فِي بَطْنِهِ، وَقَالَ: «لَوْلاَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِالْمَوْتِ، إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضَوْا، وَلَمْ تَنْقُصْهُمُ الدُّنْيَا بِشَيْءٍ، وَإِنَّا أَصَبْنَا مِنَ الدُّنْيَا مَا لاَ نَجِدُ لَهُ مَوْضِعًا إِلَّا التُّرَابَ»...
صحیح بخاری:
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
(باب: دنیا کی بہار اور رونق اور اس کی ریجھ کرنے سے ...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
6488. حضرت قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انھوں نے (بیماری کیوجہ سے) اس دن اپنے پیٹ پر سات داغ لگائے تھے، انھوں نے کہا: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ا پنے لیے موت کی دعا ضرور کرتا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین گزر گئے لیکن دنیا نے ان کے ثواب میں کچھ کمی نہ کی، البتہ ہم نے دنیا میں اس قدر مال حاصل کیا کہ مٹی کے سوا اس کے لیے اور کوئی جگہ نہیں۔‘‘...
4 صحيح البخاري كِتَابُ التَّمَنِّي بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
7299 حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُ
صحیح بخاری:
کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں
(باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
7299. حضرت انسؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اگر میں نے نبیﷺ کو یہ فرمانے نہ سنا ہوتا:’’موت کی تمنا نہ کرو‘‘ تو میں ضرور موت کی آرزو کرتا۔
5 صحيح البخاري كِتَابُ التَّمَنِّي بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
7300 حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ نَعُودُهُ وَقَدْ اكْتَوَى سَبْعًا فَقَالَ لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ
صحیح بخاری:
کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں
(باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
7300. حضرت قیس سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت خباب بن ارتؓ کے پاس ان کی تیمار داری کے لیے حاضر ہوئے جبکہ انہوں نے سات داغ لگوائے تھے‘ انہوں نے فرمایا: اگر رسول اللہﷺ نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور موت کی دعا کرتا۔
6 صحيح البخاري كِتَابُ التَّمَنِّي بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
7301 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّى أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ يَزْدَادُ وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ يَسْتَعْتِبُ...
صحیح بخاری:
کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں
(باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
7301. حضرت عبد الرحمٰن بن ازہرؓ کے غلام حضرت ابو عبید سعد بن عبید سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی بھی موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر وہ نیکو کار ہے تو ممکن ہے کہ اسے نیکیوں کی مزید توفیق مل جائے اور اگر بدکار ہے تو شاید اسے توبہ نصیب ہو جائے۔‘‘
7 صحيح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...
حکم: صحیح
6995 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ مُتَمَنِّيًا فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِيُ...
صحیح مسلم:
کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار
(باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمن...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
6995. عبدالعزیز نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص کسی نقصان (مصیبت) کی وجہ سے، جو اس پر نازل ہو، موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر اسنے لامحالہ موت مانگنی بھی ہو تو یوں کہے: اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔‘‘...
8 صحيح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...
حکم: صحیح
6996 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ كِلَاهُمَا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ مِنْ ضُرٍّ أَصَابَه
صحیح مسلم:
کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار
(باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمن...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
6996. ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی، مگر انہوں نے کہا: ’’کسی نقصان کی وجہ سے جو اسے پہنچے۔‘‘ (نازل ہو نہیں کہا۔)
9 صحيح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...
حکم: صحیح
6997 حَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ وَأَنَسٌ يَوْمَئِذٍ حَيٌّ قَالَ أَنَسٌ لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ
صحیح مسلم:
کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار
(باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمن...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
6997. عاصم نے ہمیں نضر بن انس سے حدیث بیان کی کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ان دنوں زندہ تھے۔ (نضر نے) کہا: انس رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: اگر نبی ﷺ نے فرمایا نہ ہوتا: ’’تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے‘‘ تو میں موت کی تمنا کرتا۔
10 صحيح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...
حکم: صحیح
6998 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَقَدْ اكْتَوَى سَبْعَ كَيَّاتٍ فِي بَطْنِهِ فَقَالَ لَوْ مَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ...
صحیح مسلم:
کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار
(باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمن...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
6998. عبداللہ بن ادریس نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انہوں نے قیس بن ابی حازم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم حضرت خباب رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس گئے، اس وقت ان کے پیٹ پر (علاج کے لئے) سات جگہ (تپتی ہوئی دھات سے) داغ لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: اگر یہ نہ ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا سے منع فرمایا تھا، تو میں اس (موت) کی دعا کرتا۔...
مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 29