الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَجْصِيصِ الْقَبْرِ وَالْبِنَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 970. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجَصَّصَ الْقَبْرُ وَأَنْ يُقْعَدَ عَلَيْهِ وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهِ صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کو چونا لگانا اور اس پر عمارت بنانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 970. حفص بن غیاث نے ابن جریج سے، انھوں نے ابو زبیر سے اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے (اس بات سے) منع فرمایا کہ قبر پر چونا لگایا جائے اور اس پر بیٹھا جائے اور اس پر عمارت بنائی جائے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَجْصِيصِ الْقَبْرِ وَالْبِنَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 970.01. و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ... صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کو چونا لگانا اور اس پر عمارت بنانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 970.01. حجاج بن محمد اور عبدالرزاق نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابو زبیر نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے: میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔ آگے اس (پچھلی حدیث) کے مانند ہے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَجْصِيصِ الْقَبْرِ وَالْبِنَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 970.02. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نُهِيَ عَنْ تَقْصِيصِ الْقُبُورِ صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کو چونا لگانا اور اس پر عمارت بنانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 970.02. ایوب نے ابو زبیر سے اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: قبروں کو چونا لگانے سے منع کیا گیا ہے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي الْبِنَاءِ عَلَى الْقَبْرِ) حکم: صحیح 3225. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَقْعُدَ عَلَى الْقَبْرِ، وَأَنْ يُقَصَّصَ وَيُبْنَى عَلَيْهِ. سنن ابو داؤد : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر عمارت بنانا ) مترجم: DaudWriterName 3225. سیدنا جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ منع فرماتے تھے کہ قبر پر بیٹھا جائے یا اسے چونا گچ کیا جائے اور اس پر کوئی تعمیر کی جائے ۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي الْبِنَاءِ عَلَى الْقَبْرِ) حکم: صحیح 3226. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ أَبو دَاود: قَالَ عُثْمَانُ: أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ، وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَوْ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ. قَالَ أَبو دَاود: خَفِيَ عَلَيَّ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ حَرْفُ وَأَنْ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر عمارت بنانا ) مترجم: DaudWriterName 3226. سیدنا سلیمان بن موسیٰ اور ابوالزبیر ؓ نے سیدنا جابر ؓ سے یہ حدیث بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ عثمان بن ابی شیبہ نے کہا : ” اس کو زیادہ کرنا منع ہے ( اسے اونچا کر دیا جائے ) ۔ “ اور سلیمان بن موسیٰ نے مزید کہا : ” اس پر کتبہ لگانا منع ہے ۔ “ مگر مسدد نے اپنی روایت میں «أو يزاد عليه» کا لفظ ذکر نہیں کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں میرے لیے لفظ «وأن» واضح نہیں ہوا تھا ۔... الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ تَجْصِيصِ الْقُبُو...) حکم: صحیح 1052. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو عَمْرٍو الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُجَصَّصَ الْقُبُورُ وَأَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهَا وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهَا وَأَنْ تُوطَأَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ جَابِرٍ وَقَدْ رَخَّصَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْهُمْ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ فِي تَطْيِينِ الْقُبُورِ و قَالَ الشَّافِعِيُّ لَا بَأْسَ أَنْ يُطَيَّنَ الْقَبْرُ... جامع ترمذی : كتاب: جنازے کے احکام ومسائل (باب: قبریں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے کی ممانعت ) مترجم: TrimziWriterName 1052. جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے اس بات سے منع فرمایاہے کہ قبریں پختہ کی جائیں ۱ ؎ ، ان پر لکھا جائے۲؎ اور ان پر عمارت بنائی جائے ۳؎ اورانہیں رونداجائے ۴؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- یہ او ربھی طرق سے جابر سے مروی ہے،۳- بعض اہل علم نے قبروں پرمٹی ڈلنے کی اجازت دی ہے، انہیں میں سے حسن بصری بھی ہیں،۴- شافعی کہتے ہیں: قبروں پرمٹی ڈالنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ... الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الزِّيَادَةِ عَلَى الْقَبْرِ) حکم: صحیح 2027. أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَأَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ، أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ، أَوْ يُجَصَّصَ» زَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: «أَوْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ»... سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: قبر پر اضا فہ کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 2027. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ قبر پر کوئی عمارت بنائی جائے یا قبر پر اضافہ کیا جائے یا قبر کو پختہ بنایا جائے۔ راوی سلیمان بن موسیٰ نے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے ہیں: یا اس پر کچھ لکھا جائے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى الْقَبْرِ) حکم: صحیح 2028. أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَقْصِيصِ الْقُبُورِ، أَوْ يُبْنَى عَلَيْهَا، أَوْ يَجْلِسَ عَلَيْهَا أَحَدٌ» سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: قبر پر عمارت بنا نا ) مترجم: NisaiWriterName 2028. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کو پختہ کرنے یا ان پر عمارت بنانے یا ان پر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ) حکم: صحیح 2029. أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ» سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: قبروں کو چونے سیمنٹ سے بنانا ) مترجم: NisaiWriterName 2029. حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کو چونا گچ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَ...) حکم: صحیح 1562. حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ» سنن ابن ماجہ : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب : قبروں پر عمارت بنانے ، انہیں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے ( یا کتبہ لگانے ) کی ممانعت کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 1562. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے قبروں کو چونا گچ کرنے سے منع فرمایا۔ الموضوع: كراهة تجصيص القبر (العبادات) موضوع: قبر پختہ بنان کی کراہت (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10