1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْقَبْرِ وَالْبِلَى

حکم: صحیح

4266 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ شَيْءٌ مِنْ الْإِنْسَانِ إِلَّا يَبْلَى إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَهُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَمِنْهُ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

(باب: قبر کا اٰور جسم کے گل سڑ جانے کا بیان)

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4266. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا: ’’انسان کی ہر چیز بوسیدہ ہو (کر مٹی میں مل) جاتی ہے۔ سوائے ایک ہڈی کے وه ریڑھ کی ہڈی کا آخری مہرہ ہے۔ قیامت کے دن اسی سے تخلیق شرو ع ہو گی۔‘‘