1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الضَّحَايَا بَابٌ فِي ذَبَائِحِ أَهْلِ الْكِتَابِ

حکم: صحیح

2826 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ}[الأنعام: 121], يَقُولُونَ: مَا ذَبَحَ اللَّهُ, فَلَا تَأْكُلُوا، وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ فَكُلُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ...}[ الأنعام: 121]....

سنن ابو داؤد:

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

(باب: اہل کتاب کے ذبیحہ کا حکم)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2826. سیدنا ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: {وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ} ”اور شیطان اپنے دوستوں کو الہام کرتے ہیں۔“ (کی تفسیر) میں مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں: جسے اللہ تعالیٰ نے ذبح کیا (مارا) ہو اسے مت کھاؤ اور جسے تم خود ذبح کرو، وہ کھا لو۔ تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ...} ”وہ چیز مت کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔“...


2 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الذَّبْحِ

حکم: صحیح

3280 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {إِنَّ الشَّيَاطِينَ، لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ} [الأنعام: 121] قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ: مَا ذُكِرَ عَلَيْهِ اسْمُ اللَّهِ، فَلَا تَأْكُلُوا، وَمَا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَكُلُوهُ ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ} [الأنعام: 121]...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

(باب: ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3280. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ (انہوں نے یہ آیت پڑھی): ﴿إِنَّ الشَّيَاطِينَ، لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ ’’بے شک شیطان اپنے دوستوں کی طرف الہام کرتے ہیں ۔‘‘ (پھر اس وضاحت کرتے ہوئے) فرمایا: (مشرک) لوگ کہتے تھے: جس چیز پر اللہ کا نام لیا جائے وہ نہ کھاؤ، اور جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے، وہ کھا لیا کرو۔ اللہ تعالی نے (ان کی تردید میں) یہ آیت نازل فرمادی، ﴿وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ﴾ ...