الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ لَمْ يَدْخُلِ الكَعْبَةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1600. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ قَالَ لَا... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: جو کعبہ میں داخل نہ ہو ) مترجم: BukhariWriterName 1600. حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح عمرہ کیا کہ بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت ادا کیں۔ آپ کے ساتھ ایک ایسا شخص بھی تھا جو دوسرے لوگوں سے آپ کو اوٹ میں رکھتا تھا۔ ایک دوسرے آدمی نے اس سے دریافت کیا کہ آیا رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے؟اس نے کہا: نہیں، یعنی آپ داخل نہیں ہوئے تھے۔ ... الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ العُمْرَةِ (بَابٌ: مَتَى يَحِلُّ المُعْتَمِرُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1791. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعْتَمَرْنَا مَعَهُ فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَأَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ وَأَتَيْنَاهَا مَعَهُ وَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يَرْمِيَهُ أَحَدٌ فَقَالَ لَهُ صَاحِبٌ لِي أَكَانَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ لَاَ... صحیح بخاری : کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان (باب : عمرہ کرنے والا احرام سے کب نکلتا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1791. حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے عمرہ کیا اور ہم ے بھی آپ کے ہمراہ عمرہ کیا جب آپ مکہ مکرمکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے بیت اللہ کاطواف کیا۔ پھر آپ نے صفا اورمروہ کی سعی کی تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ سعی کی۔ اہل مکہ سے آپ کی حفاظت کرتے تھے مباداکوئی مشرک آپ کو تیر ماردے۔ میرے ایک ساتھی نے دریافت کیا کہ رسول اللہ ﷺ (اس وقت) بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے؟انھوں نے کہا کہ(اس وقت بیت اللہ میں داخل) نہیں(ہوئے تھے)۔ ... الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ العُمْرَةِ (بَابٌ: مَتَى يَحِلُّ المُعْتَمِرُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1792. قَالَ فَحَدِّثْنَا مَا قَالَ لِخَدِيجَةَ قَالَ بَشِّرُوا خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ صحیح بخاری : کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان (باب : عمرہ کرنے والا احرام سے کب نکلتا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1792. حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ سے سوال ہوا کہ ر سول اللہ ﷺ نے حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓکے متعلق کیا بیان کیاتھا۔ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: : ’’خدیجہ ؓ کو جنت میں ایک محل کی خوشخبری دو جو موتیوں سے بنا ہوا ہوگا۔ اس میں کہیں شوروغل اور ذرہ بھر مشقت نہ ہوگی۔‘‘ ... الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَاب القَسَامَةِ فِي الجَاهِلِيَّةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3848. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخْبَرَنَا مُطَرِّفٌ سَمِعْتُ أَبَا السَّفَرِ يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اسْمَعُوا مِنِّي مَا أَقُولُ لَكُمْ وَأَسْمِعُونِي مَا تَقُولُونَ وَلَا تَذْهَبُوا فَتَقُولُوا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ فَلْيَطُفْ مِنْ وَرَاءِ الْحِجْرِ وَلَا تَقُولُوا الْحَطِيمُ فَإِنَّ الرَّجُلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ كَانَ يَحْلِفُ فَيُلْقِي سَوْطَهُ أَوْ نَعْلَهُ أَوْ قَوْسَهُ... صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب: زمانہ جاہلیت کی قسامت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3848. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: لوگو! جو میں تمہیں کہتا ہوں وہ مجھ سے سنو اور جو تم کہتے ہو وہ مجھے سناؤ اور بھٹکے نہ پھرو، پھر تم کہو گے: ابن عباس نے یہ کہا تھا، ابن عباس نے وہ کہا تھا۔ جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے وہ حطیم کے پیچھے (باہر) سے کرے۔ اور اسے حطیم نہ کہو کیونکہ دور جاہلیت میں جب کوئی شخص قسم اٹھانے کے لیے آتا تو وہ اپنا کوڑا، جوتا یا کمان وہاں پھینک دیتا تھا۔ ... الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ أَمْرِ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ) حکم: صحيح خ ولـ م جملة الدخول فقط 1902. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ قَالَ لَا ... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: صفا اور مروہ کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1902. سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عمرہ کیا تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام (ابراہیم) کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں۔ اور آپ ﷺ کے ساتھ وہ لوگ تھے جنہوں نے آپ کو لوگوں سے بچایا ہوا تھا۔ عبداللہ ؓ سے پوچھا گیا، کیا رسول اللہ ﷺ کعبہ میں داخل ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ ... الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ أَمْرِ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ) حکم: صحيح دون الحلق 1903. حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ ثُمَّ أَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَسَعَى بَيْنَهُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَهُ سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: صفا اور مروہ کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1903. اسمعیل بن ابی خالد کہتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے یہ حدیث سنی۔ اور یہ مزید کہا: پھر آپ صفا مروہ کی طرف آئے اور ان کے درمیان سات چکر لگائے پھر اپنا سر منڈایا۔ الموضوع: الطواف خارج البيت (العبادات) Topics: بیت اللہ سے نکلتے وقت طواف کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6