الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ:خَيْرُ مَالِ المُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3303. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ، فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِنَّهُ رَأَى شَيْطَانًا»... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پھرتا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 3303. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے۔ اور جب گدھے کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ کے ذریعے سے شیطان کی پناہ مانگو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔‘‘ الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الدُّعَاءِ عِنْدَ صِيَاحِ الدِّ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2729. حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا... صحیح مسلم : کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار (باب: مرغ کی بانگ کے وقت دعا مانگنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2729. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو، کیونکہ (اس وقت) اس نے ایک فرشتے کو دیکھا ہے اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔‘‘ ... الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الدِّيكِ وَالْبَهَائِمِ) حکم: صحیح 5102. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ, فَسَلُوا اللَّهَ تَعَالَى مِنْ فَضْلِهِ, فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ، فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ, فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا<.... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: مرغ اور دیگر جانوروں کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 5102. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم مرغ کی آواز سنو، تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو۔ بیشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے۔ اور جب تم گدھے کی آواز سنو، تو شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔ بیشک اس نے شیطان کی دیکھا ہوتا ہے۔“ الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ نَهِيقِ الحَمِيرِ وَنُبَاحِ الكِلَابِ) حکم: صحیح 5103. حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلَابِ، وَنَهِيقَ الْحُمُرِ بِاللَّيْلِ، فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ, فَإِنَّهُنَّ يَرَيْنَ مَا لَا تَرَوْنَ<.... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: گدھوں کا رینکنا اور کتوں کا بھونکنا ) مترجم: DaudWriterName 5103. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم رات کو کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کی آوازیں سنو، تو اللہ کی پناہ طلب کرو، بلاشبہ یہ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے ہو۔“ الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ نَهِيقِ الحَمِيرِ وَنُبَاحِ الكِلَابِ) حکم: صحیح 5104. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ح، وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ- وَغَيْرِهِ-، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَقِلُّوا الْخُرُوجَ بَعْدَ هَدْأَةِ الرِّجْلِ, فَإِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى دَوَابَّ يَبُثُّهُنَّ فِي الْأَرْضِ<. قَالَ ابْنُ مَرْوَانَ >فِي تِلْكَ السَّاعَ... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: گدھوں کا رینکنا اور کتوں کا بھونکنا ) مترجم: DaudWriterName 5104. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ اور جناب علی بن عمر بن حسین بن علی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قدموں کی آوازیں آنا بند ہو جائیں تو بہت کم باہر نکلا کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں کچھ جانور ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پھیلا دیتا ہے۔“ ابراہیم بن مروان نے کہا: ”اس وقت میں مت نکلا کرو۔“ اور «فإن لله تعالى دواب» (کی بجائے) یہ الفاظ کہے «فإن لله خلقا» پھر کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کی آوازوں کا ذکر کیا، جیسے مذکورہ بالا روایت میں ہو... الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ نَهِيقَ الْحِمَارِ) حکم: صحیح 3459. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ رَأَى شَيْطَانًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں (باب: جب گدھے کی آواز سنے تو کیا پڑھے؟ ) مترجم: TrimziWriterName 3459. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل ما نگو، کیوں کہ وہ اسی وقت بولتا ہے جب اسے کوئی فرشتہ نظر آتا ہے، اور جب گدھے کے رینگنے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو، کیوں کہ وہ اس وقت شیطان کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔‘‘ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: الاستعاذة من نهيق الحمارو نباح الكلب (العبادات) موضوع: پناہ مانگنا گدھے کے ہینگنے اور کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6