1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1675 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا سَالِمٌ قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ شَكَّ النَّاسُ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: حج کے مسائل کا بیان

(باب: عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1675. حضرت ام فضل  ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ عرفہ کے دن لوگوں کو نبی کریم ﷺ کے روزے کے متعلق شک ہوا تو میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک مشروب بھیجا۔ آپ نے اسے نوش جاں فرمایا۔


2 ‌‌صحيح البخاري کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ بَابُ إِذَا لَمْ يَجِدِ الإِزَارَ، فَلْيَلْبَسِ ال...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1861 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ مَنْ لَمْ يَجِدْ الْإِزَارَ فَلْيَلْبَسْ السَّرَاوِيلَ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ...

صحیح بخاری:

کتاب: شکار کے بدلے کا بیان

(باب : جس کے پاس تہبند نہ ہو تووہ پاجامہ پہن سکتا ہ...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1861. حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ہمیں میدان عرفات میں خطبہ دیا اور فرمایا: ’’جس شخص کو تہبند نہ ملے وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کو جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے۔‘‘ حضرت عکرمہ نے کہا: اگر محرم کو دشمن سے خطرہ ہوتو ہتھیار پہن لے اس صورت میں اسے فدیہ دینا ہوگا، لیکن فدیہ دینے کے متعلق ان سے کسی نے اتفاق نہیں کیا۔...


3 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2006 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَيْرٌ مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ حَدَّثَتْهُ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ نَاسًا تَمَارَوْا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ هُوَ صَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَيْسَ بِصَائِمٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ فَشَرِبَهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: روزے کے مسائل کا بیان

(باب : عرفہ کے دن روزہ رکھنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2006. حضرت ام فضل بنت حارث  ؓ سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان کے پاس عرفہ کے دن نبی کریم ﷺ کے روزے میں اختلاف کیا۔ بعض نے کہا: آپ روزے سے ہیں اور بعض نے کہا: آپ روزے سے نہیں ہیں۔ حضرت امام فضل   ؓ نے آپ کے پاس دودھ کا پیالہ بھیجا جبکہ آپ اونٹ پر سوار تھے تو آپ نے اسے نوش جاں فرمایا۔...


4 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2007 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَوْ قُرِئَ عَلَيْهِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّاسَ شَكُّوا فِي صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِحِلَابٍ وَهُوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ...

صحیح بخاری:

کتاب: روزے کے مسائل کا بیان

(باب : عرفہ کے دن روزہ رکھنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2007. حضرت میمونہ ؓسے روایت ہے کہ لوگوں نے عرفہ کے دن نبی کریم ﷺ کے روزے میں شک کیا تو انھوں نے آپ کے پاس دودھ بھیجا جبکہ آپ عرفہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ آپ نے اس میں سے کچھ دودھ نوش فرمایا جبکہ لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے۔


6 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ بِعَرَفَات...

حکم: صحیح

2684 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، " أَنَّ نَاسًا تَمَارَوْا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ، فِي صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ صَائِمٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِصَائِمٍ، فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ، وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ بِعَرَفَةَ، فَشَرِبَهُ "...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: عرفہ کے دن حج کرنے والے کے لیےمیدان عرفات میں...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2684. مالک نے، ابو نضرسے، انھوں نے عبداللہ بن عباس کے آزاد کردہ غلام عمیر سے اور انھوں نے (حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی اہلیہ) حضرت ام الفضل بنت حارث رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی کہ عرفہ کے دن لوگوں نے ان کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا، ان میں سے کچھ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  روزے  سے ہیں اور کچھ نے کہا: آپﷺ روزے سے  نہیں۔ اس پر میں نے آپﷺ کی خدمت میں دودھ کا پیالہ بھیجا، اس وقت آپﷺ عرفات میں اپنے اونٹ پر سوار وقوف فرما رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا۔...


8 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ بِعَرَفَات...

حکم: صحیح

2687 وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ، حَدَّثَهُ أَنَّ عُمَيْرًا، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ الْفَضْلِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: «شَكَّ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَنَحْنُ بِهَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَعْبٍ فِيهِ لَبَنٌ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَشَرِبَهُ»...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: عرفہ کے دن حج کرنے والے کے لیےمیدان عرفات میں...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2687. مجھے عمرو نے خبر دی، ان کو ابو نضر نے حدیث سنائی، ان کو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کے آزاد کردہ غلام عمیر نے حدیث سنائی کہ انھوں نے ام فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا، فرما رہی تھی: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں شک کا اظہار کیا ا س وقت ہم وہیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، تو میں نے آپ کی خدمت میں لکڑی کا ایک پیالہ بھیجا جس میں دودھ تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت عرفات ہی میں تھے اور آپﷺ نے اسے پی لیا۔ (یعنی اس وقت سورج غروب نہ ہوا تھا، آپﷺ عرفات میں تھے۔ وہاں سے چلے نہ تھے)...


9 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ بِعَرَفَات...

حکم: صحیح

2688 وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: «إِنَّ النَّاسَ شَكُّوا فِي صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ مَيْمُونَةُ بِحِلَابِ اللَّبَنِ، وَهُوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ»...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: عرفہ کے دن حج کرنے والے کے لیےمیدان عرفات میں...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2688. ابن عباس کے مولی کریب نے نبی اکرم ﷺ کی زوجہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: عرفہ کے دن لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے بارے میں شک میں پڑ گئے تو میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن بھیجا جس میں دودھ دوھا جاتا ہے،  آپﷺ (عرفات میں) وقوف کرنے کی جگہ ٹھہرے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا جبکہ لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے تھے۔...


10 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ

حکم: صحیح

2426 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ ح، وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمُ النَّحْرِ، وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ: عِيدُنَا -أَهْلَ الْإِسْلَامِ-، وَهِيَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ....

سنن ابو داؤد:

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

(باب: ایام تشریق میں روزے رکھنا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2426. سیدنا عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ”یوم عرفہ (نویں ذوالحجہ) یوم نحر (دسویں ذوالحجہ، قربانی کا دن) اور ایام تشریق ہم اہل اسلام کے عید کے ایام ہیں۔ یہ کھانے اور پینے کے دن ہیں۔“