الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3803. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا فَضْلُ بْنُ مُسَاوِرٍ خَتَنُ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَعَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ فَإِنَّ الْبَرَاءَ يَقُولُ اهْتَزَّ السَّرِيرُ فَقَالَ إِنَّهُ كَانَ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَيَّيْنِ ضَغَائِنُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اهْتَزَّ عَرْش... صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب: حضرت سعد بن معاذ ؓ کے فضائل کابیان ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 3803. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’سعد بن معاذ کی موت پر عرش جھوم اٹھا۔‘‘ اعمش سے روایت ہے، انہوں نے ابوصالح سے بیان کیا، انہوں نے حضرت جابر ؓ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مثل روایت بیان کی۔ ایک شخص نے حضرت جابر ؓ سے کہا کہ حضرت براء ؓ کا بیان ہے کہ جنازے کی چارپائی حرکت میں آئی تھی۔ حضرت جابر ؓ نے کہا: ان دونوں قبیلوں کے درمیان (زمانہ جاہلیت میں) دشمنی تھی۔ میں نے خود نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’سعد بن معاذ کی موت سے رحمٰن کا عرش جھوم اٹھا۔‘‘ ... الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2466. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَجَنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمُ اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ» صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت سعد بن معاذ ؓ کے فضائل ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2466. ابو زبیر نے بتایا کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئےسنا: رسول اللہ ﷺ نے، جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ لوگوں کے سامنے رکھا ہوا تھا، فرمایا: ’’ان کی(موت کی) وجہ سے رحمان کا عرش جنبش میں آگیا۔‘‘ الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2466.01. حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ» صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت سعد بن معاذ ؓ کے فضائل ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2466.01. ابو سفیان نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سعد بن معاذ کی موت کی وجہ سے رحمٰن کا عرش جنبش میں آ گیا۔‘‘ الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2467. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرُّزِّيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَجَنَازَتُهُ مَوْضُوعَةٌ - يَعْنِي سَعْدًا - اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ» صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت سعد بن معاذ ؓ کے فضائل ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2467. حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جبکہ ان کے جنازے کی چار پائی رکھی ہوئی تھی۔ ان کی مراد حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تھی۔ فرمایا: ’’اس کی وجہ سے رحمان کا عرش جنبش میں آ گیا۔‘‘ الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍؓ) حکم: صحیح()(الألباني) 3848. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَجَنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَرُمَيْثَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: سعد بن معاذؓ کے مناقب ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 3848. جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا: (اور سعد بن معاذ ؓ کا جنازہ (اس وقت لوگوں کے سامنے رکھا ہواتھا ): ’’ان کے لیے رحمن کا عرش (بھی خوشی سے ) جھوم اٹھا‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں اسید بن حضیر، ابوسعید خدری اور رمیثہ ؓ سے احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ ضَمَّةِ الْقَبْرِ وَضَغْطَتُهُ) حکم: صحیح()(الألباني) 2055. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «هَذَا الَّذِي تَحَرَّكَ لَهُ الْعَرْشُ، وَفُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَشَهِدَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ، لَقَدْ ضُمَّ ضَمَّةً، ثُمَّ فُرِّجَ عَنْهُ» ... سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: قبر کا میت کو بھنیچنا اور زور سے دبانا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 2055. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے (حضرت سعد بن معاذ ؓ کے دفن کے وقت) فرمایا: ”یہ شخص جس کے لیے عرش جھوم گیا، اس (کی روح) کے لیے آسمان کے تمام دروازے کھول دیے گئے اور اس کے جنازے پر ستر ہزار فرشتے حاضر ہوئے، وہ بھی بھینچ دیا گیا مگر پھر اسے چھوڑ دیا گیا۔“ الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) حکم: صحیح()(الألباني) 158. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ» سنن ابن ماجہ : کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (باب: حضرت سعد بن معاذ کے فضائل ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 158. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سعد بن معاذ ؓ کی وفات پر رحمان کا عرش بھی جھوم اٹھا۔‘‘ الموضوع: اهتزاز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ (السيرة) موضوع: حضرت سعد بن معاذ کی موت پر عرش کا حرکت میں آجانا (سیرت) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7