1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ بَعْثِ النَّبِيِّ ﷺ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ إِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4303 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ، يَقُولُ: «غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ البُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ، وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ»...

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: نبی کریم ﷺ کا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4303. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ہمراہ سات جنگوں میں شریک رہا ہوں۔ اور نو ایسے لشکروں میں شرکت کی ہے جنہیں آپ نے روانہ کیا تھا۔ کبھی ہمارے امیر حضرت ابوبکر ؓ ہوتے اور کبھی فوج کے سربراہ حضرت اسامہ بن زید ؓ ہوتے تھے۔


2 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ بَعْثِ النَّبِيِّ ﷺ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ إِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4304 وَقَالَ عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ يَقُولُ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ البَعْثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ، عَلَيْنَا مَرَّةً أَبُو بَكْرٍ، وَمَرَّةً أُسَامَةُ

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: نبی کریم ﷺ کا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4304. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کے ہمراہ سات غزوات میں حصہ لیا اور نو ایسے لشکروں میں شرکت کی ہے جنہیں خود آپ ﷺ نے روانہ کیا تھا۔ کبھی ہمارے امیر حضرت ابوبکر ؓ ہوتے اور کبھی حضرت اسامہ بن زید ؓ ہوتے۔


3 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ بَعْثِ النَّبِيِّ ﷺ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ إِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4305 حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَغَزَوْتُ مَعَ ابْنِ حَارِثَةَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَيْنَا»

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: نبی کریم ﷺ کا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4305. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے ساتھ سات جنگوں میں شرکت کی ہے۔ اور میں نے ابن حارثہ کے ہمراہ بھی ایک جنگ میں شرکت کی تھی۔ آپ ﷺ نے انہیں ہم پر امیر مقرر کیا تھا۔


4 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ بَعْثِ النَّبِيِّ ﷺ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ إِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4306 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ، قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، فَذَكَرَ: خَيْبَرَ، وَالحُدَيْبِيَةَ، وَيَوْمَ حُنَيْنٍ، وَيَوْمَ القَرَدِ قَالَ يَزِيدُ: «وَنَسِيتُ بَقِيَّتَهُمْ»...

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: نبی کریم ﷺ کا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4306. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کے ہمراہ سات جنگیں لڑی ہیں۔ انہوں نے غزوہ خیبر، غزوہ حدیبیہ، غزوہ حنین اور غزوہ ذاتِ قرد کا ذکر کیا۔ (راوی حدیث) یزید بن ابو عبید نے کہا کہ بقی غزوات کے نام میں بھول گیا ہوں۔


5 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ عَدَدِ غَزَوَاتِ النَّبِيِّ ﷺ

حکم: صحیح

4804 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ، يَقُولُ: «غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ الْبُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ، مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ، وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ...

صحیح مسلم: کتاب: جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہﷺ کے اختیار کردہ طریقے (باب: نبی اکرمﷺ کے غزوات کی تعداد)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

4804. ہمیں محمد بن عباد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے یزید بن ابی عبید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ (بن اکوع رضی اللہ تعالی عنہ) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں جنگ کی اور میں ان دستوں کے ساتھ، جنہیں آپﷺ روانہ فرماتے تھے، نو غزوات میں نکلا۔ ایک بار ہمارے امیر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ تھے اور ایک بار حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہما۔ (سابقہ حدیث میں بیان کردہ تعداد صحیح تر ہے)...