مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 1
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 1
1 سنن ابن ماجه كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَا يُرْجَى مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ يَوْمَ الْ...
حکم: صحیح
4296 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى حِمَارٍ فَقَالَ يَا مُعَاذُ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
4296. حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انھوں نے فرمایا: میں ایک گدھے پر سوار تھا۔ کہ اللہ کے رسول ﷺ میرے پاس سے گزرے اور فرمایا: ’’معاذ! کیا تجھے معلوم ہے کہ بندوں کے ذمے اللہ کا کیا حق ہے۔ اور اللہ کے ذمے بندوں کا کیا حق ہے؟ میں نے کہا۔ اللہ اور اس کا رسولﷺ بہتر جانتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو (عبادت میں) شریک نہ کریں۔ اور اللہ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ جب وہ یہ کام کریں تو انھیں عذاب نہ دے۔‘‘...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 1
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 1