مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 12
1 صحيح البخاري كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ الحِجَامَةِ وَالقَيْءِ لِلصَّائِمِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1956 حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ وَاحْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ
صحیح بخاری:
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
(باب : روزہ دار کا پچھنا لگوانا اور قے کرنا کیسا...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1956. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حالت احرام اور حالت روزہ میں پچھنے لگوائے۔
2 صحيح البخاري كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ الحِجَامَةِ وَالقَيْءِ لِلصَّائِمِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1957 حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ
صحیح بخاری:
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
(باب : روزہ دار کا پچھنا لگوانا اور قے کرنا کیسا...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1957. حضرت ابن عباس ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے بحالت روزہ سینگی لگوائی۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ الحِجَامَةِ وَالقَيْءِ لِلصَّائِمِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1958 حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَكُنْتُمْ تَكْرَهُونَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ قَالَ لَا إِلَّا مِنْ أَجْلِ الضَّعْفِ وَزَادَ شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...
صحیح بخاری:
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
(باب : روزہ دار کا پچھنا لگوانا اور قے کرنا کیسا...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1958. ثابت بنانی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک ؓ سے سوال کیا گیا : آیا آپ روزے دار کے لیے پچھنے لگوانے کو مکروہ خیال کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: نہیں، لیکن کمزوری کے باعث اسے مکروہ جانتے ہیں۔ (راوی حدیث) شبابہ نے حضرت شعبہ کے حوالے سے یہ اضافہ بیا ن کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک میں (تم اسے مکروہ جانتے تھے؟)...
4 صحيح البخاري كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ أَيَّ سَاعَةٍ يَحْتَجِمُ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5741 حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ»
صحیح بخاری:
کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
(باب: کس وقت پچھنا لگوایا جائے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5741. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی تھی۔
5 صحيح مسلم كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ
حکم: صحیح
2939 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَسَطَ رَأْسِهِ»...
صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: جو شخص احرام کی حالت میں ہو ‘اس کے لیے سینگی ...)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
2939. حضرت ابن بحینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے را ستے میں احرا م کی حالت میں اپنے سر کے در میان کے حصے پر سینگی لگوائی۔
6 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَتَى تُسْتَحَبُّ الْحِجَامَةُ
حکم: حسن
3878 حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ احْتَجَمَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ كَانَ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: علاج کے احکام و مسائل
(باب: کن تاریخوں میں سینگی لگوانا مستحب ہے ؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3878. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص سترہ، انیس اور اکیس تاریخ (قمری) کو سینگی لگوائے اسے ہر بیماری سے شفاء ہو گی۔“
7 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَتَى تُسْتَحَبُّ الْحِجَامَةُ
حکم: ضعیف
3879 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْبَرَتْنِي عَمَّتِي كَبْشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرَةَ وَقَالَ غَيْرُ مُوسَى كَيِّسَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ أَبَاهَا كَانَ يَنْهَى أَهْلَهُ عَنْ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَزْعُمُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ يَوْمُ الدَّمِ وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَرْقَأُ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: علاج کے احکام و مسائل
(باب: کن تاریخوں میں سینگی لگوانا مستحب ہے ؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3879. سیدہ کیسہ بنت ابی بکرہ ؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا ابوبکرہ ؓ منگل کے روز سینگی لگوانے سے منع کیا کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”منگل کا دن خون کا دن ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ اس میں خون نہیں رکتا۔“
8 جامع الترمذي أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِجَامَةِ
حکم: صحیح
2203 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِمُ فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ وَكَانَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ...
جامع ترمذی:
كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل
(باب: پچھنالگوانے کابیان)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2203. انس ؓ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ گردن کی دونوں جانب موجود دوپوشیدہ رگوں اورکندھے پر پچھنا لگواتے تھے، اور آپﷺ مہینہ کی سترہویں، انیسویں اوراکیسویں تاریخ کو پچھنالگواتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔۲۔ اس باب میں ابن عباس اورمعقل بن یسار ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔...
9 جامع الترمذي أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِجَامَةِ
حکم: ضعیف
2205 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ قَال سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يَقُولُ كَانَ لِابْنِ عَبَّاسٍ غِلْمَةٌ ثَلَاثَةٌ حَجَّامُونَ فَكَانَ اثْنَانِ مِنْهُمْ يُغِلَّانِ عَلَيْهِ وَعَلَى أَهْلِهِ وَوَاحِدٌ يَحْجُمُهُ وَيَحْجُمُ أَهْلَهُ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْعَبْدُ الْحَجَّامُ يُذْهِبُ الدَّمَ وَيُخِفُّ الصُّلْبَ وَيَجْلُو عَنْ الْبَصَرِ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ عُرِجَ بِهِ مَا مَرَّ عَلَى مَلَإٍ مِنْ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا قَالُوا عَلَيْكَ بِالْحِجَا...
جامع ترمذی:
كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل
(باب: پچھنالگوانے کابیان)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2205. عکرمہ کہتے ہیں: ابن عباس ؓ کے پاس پچھنا لگانے والے تین غلام تھے، ان میں سے دو ابن عباس اور ان کے اہل وعیال کے لیے غلہ حاصل کرتے تھے اورایک غلام ان کو اور ان کے اہل وعیال کو پچھنا لگاتا تھا ، ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’پچھنا لگانے والاغلام کیا ہی اچھاہے، وہ (فاسد) خون کودور کرتا ہے، پیٹھ کو ہلکا کرتا ہے، اورآنکھ کوصاف کرتاہے‘‘۔ آپﷺ معراج میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے گزرے انہوں نے یہ ضرورکہا کہ تم پچھنا ضرورلگواؤ، آپﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے پچھنا لگوانے کا سب سے بہتر دن مہینہ کی سترہویں، انیسویں اوراکیس...
10 سنن ابن ماجه كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي أَيِّ الْأَيَّامِ يُحْتَجَمُ
حکم: صحیح
3599 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَرَادَ الْحِجَامَةَ، فَلْيَتَحَرَّ سَبْعَةَ عَشَرَ، أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ، أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَلَا يَتَبَيَّغْ بِأَحَدِكُمُ الدَّمُ فَيَقْتُلَهُ»...
سنن ابن ماجہ: کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: کن دنوں میں سینگی لگوانی چاہیے؟)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3599. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص سینگی لگوانا چاہے، اسے چاہیے کہ (چاند کی) سترہ، انیس یا اکیس تاریخ کو سینگی لگوانے کی کوشش کرے۔ ایسا نہ ہو کہ دوران خون میں خلل واقع ہو اور وفات ہوجائے۔‘‘
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 12