مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْخَطِّ وَزَجْرِ الطَّيْرِ
حکم: ضعيف
3924 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عَوُفٌ حَدَّثَنَا حَيَّانُ قَالَ غَيْر مُسَدَّدٍ حَيَانُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْعِيَافَةُ وَالطِّيَرَةُ وَالطَّرْقُ مِنْ الْجِبْتِ الطَّرْقُ الزَّجْرُ وَالْعِيَافَةُ الْخَطُّ...
سنن ابو داؤد: کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل (باب: رمل یعنی لکیریں کھینچ کر کوئی نتیجہ نکالنا او...)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3924. جناب قطن بن قبیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”عیافہ طیرہ اور طرق جادو اور کہانت میں سے ہیں۔“ طرق سے مراد پرندے اڑانا اور عیافہ سے مراد لکیریں کھینچنا ہے۔
2 سنن أبي داؤد كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْخَطِّ وَزَجْرِ الطَّيْرِ
حکم: صحيح مقطوع
3925 حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ عَوْفٌ الْعِيَافَةُ زَجْرُ الطَّيْرِ وَالطَّرْقُ الْخَطُّ يُخَطُّ فِي الْأَرْضِ
سنن ابو داؤد: کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل (باب: رمل یعنی لکیریں کھینچ کر کوئی نتیجہ نکالنا او...)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3925. عوف (عوف بن ابی جمیلہ اعرابی) کہتے ہیں کہ ”عیافہ“ سے مراد پرندے اڑانا اور ”طرق“ سے مراد زمین پر لکیریں کھینچنا ہے۔
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ بَابٌ فِي الْخَطِّ وَزَجْرِ الطَّيْرِ
حکم: صحیح
3926 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ قَالَ كَانَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ...
سنن ابو داؤد: کتاب: کہانت اور بدفالی سے متعلق احکام و مسائل (باب: رمل یعنی لکیریں کھینچ کر کوئی نتیجہ نکالنا او...)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3926. سیدنا معاویہ بن حکم سلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں کچھ لوگ ہیں جو لکیریں کھینچتے ہیں (ان سے کچھ نتائج نکالتے ہیں) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ کے) انبیاء میں سے ایک نبی لکیریں کھینچا کرتے تھے۔ چنانچہ جس کی لکیریں اس کے موافق ہوں وہ درست ہے۔“...
4 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ تَعَلُّمِ النُّجُومِ
حکم: حسن
3843 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنْ النُّجُومِ اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنْ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
(باب: علم نجوم سیکھنا)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3843. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سےروایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ستاروں کا تھوڑا سا علم سیکھا اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھ لیا۔ جتنا زیادہ (علم نجوم) سیکھے گا اتنا زیادہ (جادو سیکھنے والا شمار) ہوگا۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4