الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْبَيْتُوتَةِ وَف...) حکم: موضوع 1859. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّيْطَانَ حَسَّاسٌ لَحَّاسٌ فَاحْذَرُوهُ عَلَى أَنْفُسِكُمْ مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ حَدِيثِ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: چکنائی کی بووالے ہاتھوں کے ساتھ سونے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1859. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’شیطان بہت تاڑ نے اور چاٹنے والاہے، اس سے خود کو بچاؤ، جو شخص رات گزارے اور اس کے ہاتھ میں چکنا ئی کی بوہو، پھر اسے کو ئی بلا پہنچے تو وہ صرف اپنے آپ کو برابھلاکہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ ۲۔ یہ حدیث (عن سہیل بن ابی صالح عن ابیه عن ابی ہریرۃ عن النبیﷺ) کی سند سے بھی مروی ہے۔ ... الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْبَيْتُوتَةِ وَف...) حکم: صحیح 1860. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْبَغْدَادِيُّ الصَّاغَانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: چکنائی کی بووالے ہاتھوں کے ساتھ سونے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1860. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص رات گزارے اوراس کے ہاتھ میں چکنائی کی بوہو پھر اسے کوئی بلا پہنچے تو وہ صرف اپنے آپ کو برابھلاکہے‘‘ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے اعمش کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ ... الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ اقْتِصَارِ الْجُنُبِ عَلَى غَسْلِ يَدَيْهِ إ...) حکم: صحیح 256. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ يَدَيْهِ... سنن نسائی : کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ (باب: کھانے کے وقت جنبی کا صرف ہاتھ دھونے پر اکتفا کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 256. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو وضو فرماتے اور جب کھانے کا ارادہ کرتے تو ہاتھ دھو لیتے۔ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ (بَابُ اقْتِصَارِ الْجُنُبِ عَلَى غَسْلِ يَدَيْهِ إ...) حکم: صحیح 257. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَشْرَبَ قَالَتْ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ يَأْكُلُ أَوْ يَشْرَبُ... سنن نسائی : کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ (باب: کوئی چیز پینے سے پہلے جنبی کا صرف ہاتھ دھونے پر اکتفا کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 257. حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ فرماتے تو وضو فرماتے اور جب کھانے یا پینے کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھ دھوتے، پھر کھاتے پیتے۔ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ) حکم: صحیح 493. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ فَمَضْمَضَ وَغَسَلَ يَدَيْهِ وَصَلَّى سنن ابن ماجہ : کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں (باب: مذکورہ صورت میں وضو نہ کرنے کی اجازت ) مترجم: MajahWriterName 493. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر کلی کی، ہاتھ دھوئے اور نماز ادا کی۔ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 سنن ابن ماجه: کِتَابُ التَّيَمَُ (بَابُ مَنْ قَالَ يُجْزِئُهُ غَسْلُ يَدَيْهِ) حکم: صحیح 593. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ يَدَيْهِ سنن ابن ماجہ : کتاب: تیمم کے احکام ومسائل (باب: اس شخص کی دلیل جو کہتا ہے کہ جنبی کے لیے ہاتھ دھونا کافی ہے ) مترجم: MajahWriterName 593. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ حالت جناب میں (غسل کرنے سے پہلے) کچھ تناول فرمانا چاہتے تو اپنے ہاتھ دھولیتے۔ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ مَسْحِ الْيَدِ بَعْدَ الطَّعَامِ) حکم: ضعیف 3282. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمِصْرِيُّ أَبُو الْحَارِثِ الْمُرَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا زَمَانَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَقَلِيلٌ مَا نَجِدُ الطَّعَامَ، فَإِذَا نَحْنُ وَجَدْنَاهُ، لَمْ يَكُنْ لَنَا مَنَادِيلُ، إِلَّا أَكُفُّنَا، وَسَوَاعِدُنَا وَأَقْدَامُنَا، ثُمَّ نُصَلِّي، وَلَا نَتَوَضَّأُ» قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: غَرِيبٌ؛ لَيْسَ، إِلَّا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانا کھانے کے بعد ہاتھ پونچھنے کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 3282. حضرت جابر بن عبدا للہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ کے زمانے میں ہمیں کھانا کم ملتا تھا۔ زیادہ گزارہ کھجوروں وغیرہ پر تھا۔) پھر جب ہمیں کھانا میسر آتا تو ہمارے پاس رومال نہیں ہوتے تھے، سوائے ہاتھوں، کلائیوں اور پاؤں کے۔ (ہاتھ کو لگی ہوئی چکنائی وغیرہ اس طرح ادھر ادھر مل لیتے تھے۔) پھر (نیا) وضو کیے بغیر ہی نماز پڑھ لیتے تھے۔ امام ابن ماجہ نے کہا یہ روایت غریب ہے۔ اسے صرف محمد بن سلمہ نے بیان کیا ہے۔ ... الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ) حکم: حسن 3296. حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ وَسِيمٍ الْجَمَّالُ قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا لَا يَلُومَنَّ امْرُؤٌ، إِلَّا نَفْسَهُ، يَبِيتُ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: ہاتھ میں ( کھانے کی) چکنائی کی بو ہوتو (بغیر ہاتھ دھوئے ) سو جانا (منع ہے ) ) مترجم: MajahWriterName 3296. حضرت فاطمہ ؓ بنت رسول اللہﷺ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اس آدمی کو صرف خود ہی کو ملامت کرنی چاہیے جو اس حال میں رات گزارتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی کی بو ہو۔‘‘ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ) حکم: صحیح 3297. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا نَامَ أَحَدُكُمْ، وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ، فَلَمْ يَغْسِلْ يَدَهُ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ، فَلَا يَلُومَنَّ، إِلَّا نَفْسَهُ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: ہاتھ میں ( کھانے کی) چکنائی کی بو ہوتو (بغیر ہاتھ دھوئے ) سو جانا (منع ہے ) ) مترجم: MajahWriterName 3297. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ’’اگر کوئی شخص اس حال میں سو گیا کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی کی بو تھی اور اس نے ہاتھ نہیں دھویا تھا، پھر اسے کوئی تکلیف پہنچ گئی تو وہ اپنے سوا کسی کوملامت نہ کرے۔‘‘ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ بِالْأَكُفِّ وَالْكَرْعِ) حکم: ضعیف 3433. حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَرَرْنَا عَلَى بِرْكَةٍ، فَجَعَلْنَا نَكْرَعُ فِيهَا، فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَكْرَعُوا، وَلَكِنِ اغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ، ثُمَّ اشْرَبُوا فِيهَا، فَإِنَّهُ لَيْسَ إِنَاءٌ أَطْيَبَ مِنَ الْيَدِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: چلو سے پانی پینا اور منہ لگا کر پانی پینا ) مترجم: MajahWriterName 3433. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہم ایک تالاب کےپاس سے گزرے تو اس سے منہ لگا کر پانی پینےلگے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’منہ لگا کر پانی نہ پیو لیکن اپنے ہا تھ سے زیادہ پاکیزہ کو ئی بر تن نہیں۔‘‘ الموضوع: غسل اليدين قبل الطعام وبعده (الأشربة والأطعمة) موضوع: کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10