1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ دُخُولِ مَكَّةَ

حکم: صحیح

2942 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا وَذَلِكَ فِي حَجَّتِهِ قَالَ وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ يَعْنِي الْمُحَصَّبَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ وَذَلِكَ أَنَّ بَنِي كِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنْ لَا يُنَاكِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَالْخَيْفُ الْوَادِي...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

(باب: مکہ مکرمہ میں داخلہ)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2942. حضرت اسا مہ بن زید ؓ سے روایت ہے انہوں نےفرمایا: میں نے عرض کیا: اےاللہ کے رسولﷺ! کل آپ کہاں قیام فرمائیں گے؟ یہ رسول اللہﷺکے حج کے دوران کا واقعہ ہے۔ رسول اللہﷺنے فرمایا: ’’کیا عقیل نے رہنے لیےکوئی گھر چھوڑا ہے؟‘‘ پھر فرمایا: ’’ہم کل بنو کنانہ خیف (وادی محصب) میں ٹھہریں گے جہاں قریش نے کفر پرقائم رہنے کے لیے آپس میں قسمیں کھائی تھیں۔‘‘ یہ اس حدیث کی طرف اشارہ ہے جب بنو کنانہ نے قریش سے قسمیں کھا کر بنوہا شم کے خلاف معاہدہ کیا تھا کہ بنو ہاشم سے رشتہ نا تا نہیں کریں گے اوران سے خرید و فروخت بھی نہیں کریں گے۔ امام...