1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ

حکم: صحیح

2835 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ؟ فَقَالَ: >كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ<. وَقَالَ مُسَدَّدٌ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! نَنْحَرُ النَّاقَةَ، وَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ، وَالشَّاةَ، فَنَجِدُ فِي بَطْنِهَا الْجَنِينَ! أَنُلْقِيهِ، أَمْ نَأْكُلُهُ؟ قَالَ: >كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ, فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

(باب: پیٹ کے بچے کے ذبح کا مسئلہ)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2835. سیدنا ابوسعید ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پیٹ کے بچے کے متعلق سوال کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو کھا لو۔“ مسدد کے الفاظ میں یوں ہے کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کوئی اونٹنی، گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں تو اس کے پیٹ سے بچہ نکل آتا ہے، کیا ہم اسے کھا لیں یا پھینک دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو کھا لو۔ بلاشبہ اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی اس کے لیے ذبح ہے۔‘‘...


2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ

حکم: صحیح

2836 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ الْمَكِّيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ<...

سنن ابو داؤد:

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

(باب: پیٹ کے بچے کے ذبح کا مسئلہ)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2836. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بچے کا ذبح کرنا اس کی ماں کے ذبح کرنے میں ہے۔“


3 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الصَّيْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ​

حکم: صحیح

1564 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُجَالِدٍ ح قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي أُمَامَةَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ وَهُو...

جامع ترمذی: كتاب: شکار کے احکام ومسائل (باب: ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کے ذبیحہ کا بیان​)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1564. ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جنین ۱؎ کی ماں کا ذبح ہی جنین کے ذبح کے لیے کافی ہے‘‘ ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اوریہ اس سندکے علاوہ سے بھی ابوسعید خدری سے ہے۔۳۔ اس باب میں جابر، ابوامامہ، ابوالدرداء ، اورابوہریرہ‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔۴۔ صحابہ کرام اوران کے علاوہ لوگوں میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے، اوریہی سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے۔...


4 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ ذَكَاةِ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ

حکم: صحیح

3306 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ فَقَالَ: «كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ، فَإِنَّ ذَكَاتَهُ، ذَكَاةُ أُمِّهِ» قَالَ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: سَمِعْتُ الْكَوْسَجَ إِسْحَاقَ بْنَ مَنْصُورٍ، يَقُولُ: فِي قَوْلِهِمْ: فِي الذَّكَاةِ، لَا يُقْضَى بِهَا مَذِمَّةٌ. قَالَ مَذِمَّةٌ بِكَسْرِ الذَّالِ مِنَ الذِّمَامِ، وَبِفَتْحِ الذَّالِ مِنَ الذَّمِّ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

(باب: پیٹ کے بچے کا ذبح ہونا اس کی ماں کا ذبح ہونا...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3306. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ’’ہم نے رسول اللہ ﷺ سے (ذبح ہونے والے مادہ جانور کے) پیٹ کے بچے کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر چاہو تو اسے کھالو کیونکہ اسکا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہونا ہی ہے۔‘‘ امام ابو عبداللہ (ابن ماجہ) کہتے ہیں: میں نے کوسج اسحاق بن منصور کو ذبح کے متعلق کہتے ہوئے سنا: جو ماں کے ذبح کرنے سے پیٹ کے ذبج ہونے کے قائل نہیں ہیں انکا کہنا ہے) ماں کے ذبح ہونے سے جنین کے ذبح ہونےکا حق ادا نہیں ہوتا۔ ( اسحاق نے ) کہا مذمة ذال کے کسرہ کے ساتھ ذمام (حق و حرمت) سے اور ذال کے فتح...