الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ شَيْبِهِ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2341.04. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " يُكْرَهُ أَنْ يَنْتِفَ الرَّجُلُ الشَّعْرَةَ الْبَيْضَاءَ مِنْ رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ، قَالَ: وَلَمْ يَخْتَضِبْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا كَانَ الْبَيَاضُ فِي عَنْفَقَتِهِ وَفِي الصُّدْغَيْنِ وَفِي الرَّأْسِ نَبْذٌ "... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: آپ ﷺ کے بال سفید تھے ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2341.04. علی جہضمی نے کہا: ہمیں مثنیٰ بن سعید نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: سر اور داڑھی کے سفید بال نوچنا مکروہ ہے انہوں نے کہا، رسول اللہ ﷺ نے بالوں کو رنگ نہیں لگایا، آپ کی بچہ داڑھی اور کنپٹیوں میں کچھ سفیدی تھی اور سر مبارک میں چند بال سفید تھے۔ ... الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ شَيْبِهِ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2341.05. وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بِهَذَا الْإِسْنَادِ صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: آپ ﷺ کے بال سفید تھے ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2341.05. عبدالصمد نے مثنیٰ(بن سعید) سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔ الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَنْ كَرِهَهُ) حکم: ضعیف()(الألباني) 4049. حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمْدَانِيُّ أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيِّ عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ يَعْنِي الْهَيْثَمَ بْنَ شَفِيٍّ قَالَ خَرَجْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي يُكْنَى أَبَا عَامِرٍ رَجُلٌ مِنْ الْمَعَافِرِ لِنُصَلِّيَ بِإِيلْيَاءَ وَكَانَ قَاصُّهُمْ رَجُلٌ مِنْ الْأَزْدِ يُقَالُ لَهُ أَبُو رَيْحَانَةَ مِنْ الصَّحَابَةِ قَالَ أَبُو الْحُصَيْنِ فَسَبَقَنِي صَاحِبِي إِلَى الْمَسْجِدِ ثُمَّ رَدِفْتُهُ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلَنِي هَلْ أَدْرَكْتَ قَصَصَ أَبِي رَيْحَانَةَ قُلْتُ لَا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ نَهَى ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: ریشم پہننے کی کراہت ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4049. ابوالحصین ہیثم بن شفی کا بیان ہے کہ میں اور میرا ایک ساتھی جس کی کنیت ابوعامر تھی اور قبیلہ معافر سے تعلق رکھتا تھا، ہم روانہ ہوئے کہ بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھیں۔ ان دنوں ان لوگوں کا واعظ قبیلہ ازد کا ایک آدمی تھا جسے ابوریحانہ کہا جاتا تھا اور وہ صحابی تھا۔ ابوالحصین نے کہا کہ میرا ساتھی مجھ سے پہلے مسجد میں چلا گیا، میں اس کے بعد پہنچا اور اس کے ساتھ جا بیٹھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا: کیا تم نے ابوریحانہ کے وعظ سے کچھ سنا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ اس نے کہا: میں نے اسے کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دس باتوں سے منع فرمایا ہے۔ (1) دانت باریک کروانے سے (ا... الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي نَتْفِ الشَّيْبِ) حکم: ضعیف()(الألباني) 4202. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَى عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو، بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ, مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشِيبُ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ قَالَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ- وَقَالَ فِي حَدِيثِ يَحْيَى إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً.... سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: سفید بال نوچنے کا مسئلہ ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4202. جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفید بال مت نوچا کرو، جس کسی مسلمان کے بال حالت اسلام میں سفید ہو جائیں قیامت کے دن یہ اس کے لیے نور کا باعث ہوں گے۔“ اور یحییٰ کی روایت میں ہے۔ ”اللہ تعالیٰ ایک ایک بال کے عوض اس کی نیکی لکھتا ہے اور ایک گناہ دور کرتا ہے۔“ ... الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْ نَتْفِ الشَّيْب...) حکم: صحیح()(الألباني) 2821. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ نَتْفِ الشَّيْبِ وَقَالَ إِنَّهُ نُورُ الْمُسْلِمِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ قَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ وَغَيْرِ وَاحِدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ... جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: بڑھاپے کے (سفید)بال اکھیڑنے کی ممانعت ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 2821. عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بڑھاپے کے(سفید) بال اکھیڑ نے سے منع کیا، اور فرمایا ہے: ’’یہ تو مسلمان کا نور ہے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن ہے۔ ۲۔ عبدالرحمن بن حارث اورکئی دیگر لوگوں سے یہ حدیث عمر بن شعیب کے واسطہ سے مروی ہے۔ ... الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْخِضَابِ بِالسَّوَادِ) حکم: صحیح()(الألباني) 5076. أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ... سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: کالا خضاب کرنے کی ممانعت ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 5076. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوقحافہ ؓ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کے سر اور ڈاڑھی کے بال ثغامہ پودے(کے پھل اور پھول) کی طرح بالکل سفید تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان کو کسی رنگ سے بدل دو مگر سیاہ رنگ سے پرہیز کرنا۔ الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ نَتْفِ الشَّيْبِ) حکم: حسن صحیح()(الألباني) 3721. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَتْفِ الشَّيْبِ وَقَالَ هُوَ نُورُ الْمُؤْمِنِ سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: سفید بال اکھاڑنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 3721. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے بڑھاپے کے (سفید) بال اکھاڑنے سے منع فرمایا اور فرمایا: وہ مومن کا نور ہے۔ الموضوع: نتف الشيب (اللباس والزينة) Topics: سفید بال اکھاڑنا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7