مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 2
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 2
1 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ مَاتَ غَرِيبًا
حکم: ضعیف
1613 حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ الْهُذَيْلُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْتُ غُرْبَةٍ شَهَادَةٌ
سنن ابن ماجہ: کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: پردیس میں موت کا بیان)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1613. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بے وطنی کی موت شہادت ہے۔‘‘
2 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ مَاتَ غَرِيبًا
حکم: حسن
1614 حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ بِالْمَدِينَةِ مِمَّنْ وُلِدَ بِالْمَدِينَةِ فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا لَيْتَهُ مَاتَ فِي غَيْرِ مَوْلِدِهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ النَّاسِ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَاتَ فِي غَيْرِ مَوْلِدِهِ قِيسَ لَهُ مِنْ مَوْلِدِهِ إِلَى مُنْقَطَعِ أَثَرِهِ فِي الْجَنَّةِ...
سنن ابن ماجہ: کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: پردیس میں موت کا بیان)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1614. حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: مدینہ میں ایک آدمی فوت ہوگیا، اس کی ولادت بھی مدینہ میں ہوئی تھی۔ نبی ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھایا اور فرمایا: ’’کاش ! وہ اپنے مقام پیدائش کے سوا ( کسی اور مقام پر) فوت ہوتا۔‘‘ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے اللہ کے رسول! (آپ یہ تمنا) کیوں (کر رہے ہیں؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنی پیدائش کی جگہ کے علاوہ کسی اور مقام پر فوت ہوتا ہے تو اس کے لئے مقام پیدائش سے مقام وفات تک پیمائش کر کے (اس کے برابر جگہ) جنت میں دی جاتی ہے۔‘‘...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 2
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 2