الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنْ لاَ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى ...) حکم: صحیح 1135. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا وَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً قَالَتْ وَوَضَعَ لِي عَشَرَةَ أَقْفِزَةٍ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ خَمْسَةً شَعِيرًا وَخَمْسَةً بُرًّا قَالَتْ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ قَالَتْ فَقَالَ صَدَقَ قَالَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ ثُمَّ قَالَ لِي رَسُولُ ا... جامع ترمذی : كتاب: نکاح کے احکام ومسائل (باب: آدمی اپنے مسلمان بھائی کے شادی کے پیغام پر پیغام نہ دے ) مترجم: TrimziWriterName 1135. ابوبکر بن ابی جہم کہتے ہیں: میں اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن دونوں فاطمہ بنت قیس ؓ کے پاس آئے انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں تین طلاق دے دی اورنہ ان کے لیے رہائش کا انتظام کیا اور نہ کھانے پینے کا۔ اور انہوں نے میرے لیے دس بوری غلّہ، پانچ بوری جو کے اور پانچ گیہوں کے اپنے چچا زاد بھائی کے پاس رکھ دیں، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آکر آپ سے اس کا ذکر کیا، توآپ نے فرمایا: ’’انہوں نے ٹھیک کیا، اور مجھے آپﷺ نے حکم دیا کہ میں ام شریک کے گھر میں عدت گزاروں، پھر مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ام شریک کے گھر مہاجرین آتے جات... الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنْ لاَ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى ...) حکم: لم تتم دراسته 1135.01. حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ بِهَذَا. جامع ترمذی : كتاب: نکاح کے احکام ومسائل (باب: آدمی اپنے مسلمان بھائی کے شادی کے پیغام پر پیغام نہ دے ) مترجم: TrimziWriterName 1135.01. ابو بکر بن اب جہم نے ایسے ہی بیان کی ہے۔ الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ صَلَاةِ الْمَرْأَةِ إِذَا خُطِبَتْ وَاسْتِخَ...) حکم: صحیح 3251. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ اذْكُرْهَا عَلَيَّ قَالَ زَيْدٌ فَانْطَلَقْتُ فَقُلْتُ يَا زَيْنَبُ أَبْشِرِي أَرْسَلَنِي إِلَيْكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُكِ فَقَالَتْ مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أَسْتَأْمِرَ رَبِّي فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ بِغَيْرِ أَمْرٍ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: جب عورت کو نکاح کا پیغام آئے تو وہ نماز پڑھ کر اپنے رب سے استخارہ کرے ) مترجم: NisaiWriterName 3251. حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ جب حضرت زینب (بنت حجشؓ) کی عدت ختم ہوئی تو رسول اللہﷺ نے (ان کے سابق خاوند) زید (بن حارثہ ؓ ) سے فرمایا: ”اسے میری طرف سے نکاح کا پیغام دو۔“ حضرت زید ؓ نے فرمایا: میں نے جا کرکہا: زینب! خوش ہوجاؤ، مجھے رسول اللہﷺ نے تیرے پاس نکاح کا پیغام دے کر بھیجا ہے۔ وہ کہنے لگیں: میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گی حتیٰ کہ اپنے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرلوں۔ وہ اپنی نماز گاہ کی طرف اٹھیں اور (نماز استخارہ شروع کرلی۔) ادھر قرآن مجید (کا حکم) اتر آیا تو رسول اللہﷺ تشریف لائے اور ان کی اجازت کے بغیر (ان کے حجرے میں) داخل ہوگئے۔ ... الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ الْقَدْرُ الَّذِي يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَة...) حکم: صحیح الإسناد 3311. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ كَتَبْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ نَسْأَلُهُ عَنْ الرَّضَاعِ فَكَتَبَ أَنَّ شُرَيْحًا حَدَّثَنَا أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يَقُولَانِ يُحَرِّمُ مِنْ الرَّضَاعِ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ وَكَانَ فِي كِتَابِهِ أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيَّ حَدَّثَنَا أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لَا تُحَرِّمُ الْخَطْفَةُ وَالْخَطْفَتَانِ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: کس قدر دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوسکتی ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 3311. حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت ابراہیم بن یزید نخعی کی طرف رضاعت کے بارے میں سوال لکھ بھیجا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ حضرت شریح نے ہم سے بیان فرمایا کہ حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ؓ تھوڑی یا زیادہ رضاعت سے حرمت کے قائل تھے۔ ان کے تحریری جواب میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمیں حضرت ابو الشعثاء محاربی نے حضرت عائشہؓ سے بیان کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا کرتے تھے: ”جلد بازی میں ایک دفعہ چوسنا حرمت کا سبب نہیں بنتا۔“ ... الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ الْقَدْرُ الَّذِي يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَة...) حکم: صحیح 3312. أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ قَاعِدٌ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ فَقَالَ انْظُرْنَ مَا إِخْوَانُكُنَّ وَمَرَّةً أُخْرَى انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُكُنَّ مِنْ الرَّضَاعَةِ فَإِنَّ الرَّضَاعَةَ مِنْ الْمَجَاعَةِ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: کس قدر دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوسکتی ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 3312. حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ میرے ہاں تشریف لائے تو میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا۔ یہ بات آپ پر بہت شاق گزری اور میں نے آپ کے چہرہ انور پر ناراضی کے اثرات محسوس کیے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اچھی طرح دیکھ لیا کرو کہ تمہارے رضاعی بھائی کون ہیں؟ کیونکہ رضات اس دور میں معتبر ہے جب دودھ ہی بھوک مٹاتا ہو۔“ ... الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ لَبَنُ الْفَحْلِ) حکم: صحیح 3313. أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَهَا وَأَنَّهَا سَمِعَتْ رَجُلًا يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرَاهُ فُلَانًا لِعَمِّ حَفْصَةَ مِنْ الرَّضَاعَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ لَوْ كَانَ فُلَانٌ حَيًّا لِعَمِّهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ دَخَلَ عَلَيَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: عورت کے دودھ میں خاوند کا بھی دخل ہے ) مترجم: NisaiWriterName 3313. حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ میرے ہاں تشریف فرما تھے۔ میں نے سنا کہ ایک آدمی حضرت حفصہؓ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت مانگ رہا ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آدمی آپ (کی بیوی) کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت طلب کررہا ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے، یہ فلاں شخص ہے‘ حفصہ کا رضاعی چچا۔‘‘ میں نے ایک رضاعی چچا کا نام لیتے ہوئے کہا: اگر فلاں شخص زندہ ہوتا تو وہ میرے گھر آسکتا تھا‘ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”دودھ پینا بھی ان سب رشتوں کو حرام کردیتا ہے جنہیں نسبی رشتہ حرام کرتا ہے۔“ ... الموضوع: الاستشارة عند الخطبة (الأحوال الشخصية) موضوع: پیغام نکاح کے لیے مشورہ لینا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6