الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّزَوُّجِ وَالتَّزْوِيجِ فِي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1423. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَوَّالٍ، وَبَنَى بِي فِي شَوَّالٍ، فَأَيُّ نِسَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَحْظَى عِنْدَهُ مِنِّي؟»، قَالَ: «وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَسْتَحِبُّ أَنْ تُدْخِلَ نِسَاءَهَا فِي شَوَّالٍ... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: شوال کے مہینے میں شادی کرنا، شادی کرانا اور شوال میں رخصتی ہونا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1423. وکیع نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سفیان نے اسماعیل بن امیہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبداللہ بن عروہ سے، انہوں نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال میں میرے ساتھ نکاح کیا، اور شوال ہی میں میرے ساتھ گھر بسایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے کون سی بیوی آپ کے ہاں مجھ سے زیادہ خوش نصیب تھی؟ (عروہ نے) کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پسند کرتی تھیں کہ اپنی (رشتہ دار اور زیر کفالت) عورتوں کی رخصتی شوال میں کریں۔ (جبکہ عربوں میں پرانا تصور یہ تھا کہ شوال م... الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّزَوُّجِ وَالتَّزْوِيجِ فِي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1423.01. وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِعْلَ عَائِشَةَ صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: شوال کے مہینے میں شادی کرنا، شادی کرانا اور شوال میں رخصتی ہونا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1423.01. عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ (یہ) حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے عمل (خاندان کی بچیوں کا شوال میں شادی کرانے) کا تذکرہ نہیں کیا۔ الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الأَوْقَاتِ الَّتِي يُسْتَحَبّ...) حکم: صحیح 1093. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَوَّالٍ وَبَنَى بِي فِي شَوَّالٍ وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَسْتَحِبُّ أَنْ يُبْنَى بِنِسَائِهَا فِي شَوَّالٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ... جامع ترمذی : كتاب: نکاح کے احکام ومسائل (باب: ان اوقات کا بیان جن میں نکاح کرنامستحب ہے ) مترجم: TrimziWriterName 1093. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شوال میں مجھ سے شادی کی اور شوال ہی میں میرے ساتھ آپﷺ نے شب زفاف منائی، عائشہ ؓ اپنے خاندان کی عورتوں کی رخصتی شوال میں کی جانے کو مستحب سمجھتی تھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اسے ہم صرف ثوری کی روایت سے جانتے ہیں، اورثوری اسماعیل بن امیہ سے روایت کرتے ہیں۔ ... الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بًابٌ خِطْبَةُ الرَّجُلِ إِذَا تَرَكَ الْخَاطِبُ أ...) حکم: صحیح 3243. أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ الرَّجُلِ حَتَّى يَتْرُكَ الْخَاطِبُ قَبْلَهُ أَوْ يَأْذَنَ لَهُ الْخَاطِبُ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: جب پہلے پیغام والا ارادہ ترک کردے یا اجازت دے دے تو کوئی دوسرا پیغام بھیج سکتا ہے ) مترجم: NisaiWriterName 3243. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے تھے: رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا کرے یا اس کے پیغام نکاح پر پیغام بھیجے، حتیٰ کہ پہلے پیغام بھیجنے والا ارادہ ترک کردے یا دوسرے کو اجازت دے دے۔ الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ جِهَازِ الرَّجُلِ ابْنَتَهُ) حکم: ضعیف الإسناد 3384. أَخْبَرَنَا نَصِيرُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي خَمِيلٍ وَقِرْبَةٍ وَوِسَادَةٍ حَشْوُهَا إِذْخِرٌ سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: آدمی کا اپنی بیٹی کو (رخصتی کے موقع پر کچھ) سامان دینا ) مترجم: NisaiWriterName 3384. حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (اپنی پیاری بیٹی) فاطمہ ؓ کو ایک چادر‘ ایک مشکیزہ اور ایک سرہانہ جس میں اذخر کی گھاس بھری ہوئی تھی‘ (رخصتی کے موقع پر) ساتھ دیے تھے۔ الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ مَتَى يُسْتَحَبُّ الْبِنَاءُ بِالنِّسَاءِ) حکم: صحیح 1990. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ح وحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَوَّالٍ، وَبَنَى بِي فِي شَوَّالٍ، فَأَيُّ نِسَائِهِ كَانَ أَحْظَى عِنْدَهُ مِنِّي» ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَسْتَحِبُّ أَنْ تُدْخِلَ نِسَاءَهَا فِي شَوَّالٍ... سنن ابن ماجہ : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: رخصتی کب مستحب ہے ) مترجم: MajahWriterName 1990. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھ سے شوال میں نکاح فرمایا، اور شوال ہی میں مجھے (رخصتی کرا کے) اپنے گھر لائے، پھر نبی ﷺ کی کون سی زوجہ محترمہ کو مجھ سے زیادہ نبی ﷺ کی قربت حاصل تھی؟ (حضرت عروہ نے فرمایا:) حضرت عائشہ ؓ اپنے کنبے کی عورتوں کی رخصتی شوال میں کرنا پسند کرتی تھیں۔ ... الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ مَتَى يُسْتَحَبُّ الْبِنَاءُ بِالنِّسَاءِ) حکم: مرسل 1991. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ فِي شَوَّالٍ، وَجَمَعَهَا إِلَيْهِ فِي شَوَّالٍ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: رخصتی کب مستحب ہے ) مترجم: MajahWriterName 1991. حضرت عبدالملک بن حارث بن ہشام اپنے والد (ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے حضرت ام سلمہ ؓ سے شوال میں نکاح کیا اور شوال میں انہیں (رخصتی کرا کے) گھر لائے۔ الموضوع: النكاح في شوال (الأحوال الشخصية) موضوع: ماہِ شوال میں نکاح کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7