الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ، وَجَوَازِ كَوْنِهِ تَعْلِيمَ قُر...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1426. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمْ كَانَ صَدَاقُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: «كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا»، قَالَتْ: «أَتَدْرِي مَا النَّشُّ؟» قَالَ: قُلْتُ:... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب:مہر قرآن کی تعلیم، لوہے کی انگوٹھی اور اس کے علاوہ (کسی بھی چیزکی) تھوڑی یا زیادہ مقدار ہو سکتی ہے، اور جو شخص اس کی وجہ سے مشقت میں نہ پڑے اس کی طرف سے پانچ سو درہم (مہر) ہونا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1426. ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ، (ام المؤمنین) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی بیویوں) کا مہر کتنا (ہوتا) تھا؟ انہوں نے جواب دیا: اپنی بیویوں کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نَش تھا۔ (پھر) انہوں نے پوچھا: جانتے ہو نش کیا ہے؟ میں نے عرض کی: نہیں، انہوں نے کہا: آدھا اوقیہ، یہ کل 500 درہم بنتے ہیں اور یہی اپنی بیویوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مہر تھا۔ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ، وَجَوَازِ كَوْنِهِ تَعْلِيمَ قُر...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1427.07. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا خَيْبَرَ قَالَ فَصَلَّيْنَا عِنْدَهَا صَلَاةَ الْغَدَاةِ بِغَلَسٍ فَرَكِبَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَكِبَ أَبُو طَلْحَةَ وَأَنَا رَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ فَأَجْرَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي زُقَاقِ خَيْبَرَ وَإِنَّ رُكْبَتِي لَتَمَسُّ فَخِذَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْحَسَرَ الْإِزَارُ عَنْ فَخِذِ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي لَأَرَى بَيَا... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب:مہر قرآن کی تعلیم، لوہے کی انگوٹھی اور اس کے علاوہ (کسی بھی چیزکی) تھوڑی یا زیادہ مقدار ہو سکتی ہے، اور جو شخص اس کی وجہ سے مشقت میں نہ پڑے اس کی طرف سے پانچ سو درہم (مہر) ہونا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1427.07. اسماعیل بن علیہ نے ہمیں عبدالعزیز سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی جنگ لڑی۔ کہا: ہم نے اس کے قریب ہی صبح کی نماز ادا کی، اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے او ابوطلحہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سوار ہوئے، میں ابوطلحہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پچھلی طرف سوار تھا، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے (اس کی طرف جانے والے) تنگ راستوں میں سواری کو تیز چلایا، میرا گھٹنا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ران کو چھو رہا تھا، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے تہبند ہٹ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فَضِيلَةِ إِعْتَاقِهِ أَمَتَهُ، ثُمَّ يَتَزَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1427.13. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، وَعُمَرُ بْنُ سَعْدٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسٍ، كُلُّهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَنَّهُ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا»، وَفِي حَدِيثِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ تَزَوَّجَ صَفِيَّةَ وَأَصْدَقَهَا عِتْقَهَا.... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: اپنی لونڈی کو آزاد کرنے پھر اس سے شادی کر لینے کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 1427.13. یونس بن عبید نے شعیب بن حبحاب سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور ان سب نے (کہا: انہوں نے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر مقرر کیا۔ معاذ کی اپنے والد (ہشام) سے روایت کردہ حدیث میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا اور ان کی آزادی، ان کو مہر میں دی۔ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ) حکم: صحیح 2105. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَدَاقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَت:ْ ثِنْتَا عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٌّ، فَقُلْتُ: وَمَا نَشٌّ؟ قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ.... سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: حق مہر کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2105. ابوسلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کے حق مہر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بارہ اوقیہ اور نش۔ میں نے کہا: نش کیا ہے؟ انہوں نے کہا: آدھا اوقیہ۔ الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ) حکم: حسن صحيح 2106. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ رَحِمَهُ اللَّهُ، فَقَالَ: أَلَا لَا تُغَالُوا بِصُدُقِ النِّسَاءِ, فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا، أَوْ تَقْوَى عِنْدَ اللَّهِ, لَكَانَ أَوْلَاكُمْ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَصْدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَلَا أُصْدِقَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنَاتِهِ، أَكْثَرَ مِنْ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً.... سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: حق مہر کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2106. ابوالعجفاء السلمی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ہمیں خطبہ دیا اور کہا: ”خبردار! عورتوں کے سلسلے میں بھاری بھاری مہر مت باندھا کرو، اگر یہ چیز دنیا میں عزت اور اللہ کے ہاں تقویٰ کا ثبوت ہوتی تو اس میں نبی کریم ﷺ سب سے بڑھ کر ہوتے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی اور اپنی صاحبزادیوں میں سے کسی کو بارہ اوقیہ سے زیادہ مہر نہیں دیا۔“ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ) حکم: صحیح 2107. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمْهَرَهَا عَنْهُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ. قَالَ أَبو دَاود: حَسَنَةُ هِيَ أُمُّهُ.... سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: حق مہر کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2107. ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ ؓ (اپنے متعلق) بیان کرتی ہیں کہ یہ پہلے عبیداللہ بن حجش کی زوجیت میں تھیں اور وہ حبشہ جا کر فوت ہو گیا تو نجاشی نے ان سے شادی نبی کریم ﷺ کے ساتھ کر دی اور اپنی طرف سے ان کو چار ہزار (درہم) مہر ادا کیا۔ پھر انہیں شرجیل بن حسنہ ؓ کی معیت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔ امام ابوداؤد ؓ وضاحت فرماتے ہیں کہ شرجیل بن حسنہ میں ”حسنہ“ ان کی والدہ کا نام ہے۔ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ) حکم: ضعیف 2108. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ النَّجَاشِيَّ زَوَّجَ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, عَلَى صَدَاقِ أَرْبَعَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، وَكَتَبَ بِذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبِلَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: حق مہر کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2108. امام زہری ؓ کا بیان ہے کہ نجاشی نے ام حبیبہ بنت ابی سفیان ؓ کا رسول اللہ ﷺ سے نکاح کر دیا، اور چار ہزار درہم مہر ادا کیا۔ اور یہ خبر رسول اللہ ﷺ کو لکھ بھیجی تو آپ ﷺ نے اسے قبول فرما لیا۔ الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِبَاحَةِ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ) حکم: صحیح 3356. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا قَالَ لَهَا الصَّدَاقُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ فَقَدْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ... سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: بغیر مہر کے نکاح کے جواز کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 3356. حضرت مسروق سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اس آدمی کے بارے میں‘ جس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور مرگیا جب کہ اس نے اس سے جماع کیا اور نہ اس کا مہر ہی مقرر کیا‘ فرمایا: عورت کو مہر مثل ملے گا۔ اسے عدت گزارنی پڑے گی۔ اسے وراثت بھی ملے گی۔ حضرت معقل بن سنان ؓ فرمانے لگے: میں نے رسول اللہﷺ کو بروع بنت واشق کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِبَاحَةِ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ) حکم: لم أجده في الصحيح و لا في الضعيف 3357. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ سنن نسائی : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: بغیر مہر کے نکاح کے جواز کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 3357. حضرت علقمہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے ایسا ہی واقعہ بیان کیا ہے۔ الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ صَدَاقِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 1886. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: كَمْ كَانَ صَدَاقُ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: «كَانَ صَدَاقُهُ فِي أَزْوَاجِهِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا، هَلْ تَدْرِي مَا النَّشُّ؟ هُوَ نِصْفُ أُوقِيَّةٍ، وَذَلِكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْهَمٍ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: عورتوں کا حق مہر ) مترجم: MajahWriterName 1886. حضرت ابوسلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا: نبی ﷺ کی ازواج مطہرات کا حق مہر کتنا تھا؟ انہوں نے فرمایا: آپ کی ازواج مطہرات کا حق مہر بارہ اوقیہ اور نش تھا۔ کیا تجھے معلوم ہے نش کیا ہوتا ہے؟ وہ آدھا اوقیہ ہوتا ہے۔ یہ (کل مقدار) پانچ سو درہم ہے۔ ... الموضوع: صداق النبي (الأحوال الشخصية) Topics: نبی اکرمﷺ کا مہر (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11