الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِتْقِ (بَابُ الخَطَإِ وَالنِّسْيَانِ فِي العَتَاقَةِ وَال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2528. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِي عَنْ أُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ صُدُورُهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَكَلَّمْ»... صحیح بخاری : کتاب: غلاموں کی آزادی کے بیان میں (باب : اگر بھول چوک کر کسی کی زبان سے عتاق ( آزادی ) یا طلاق یا اور کوئی ایسی ہی چیز نکل جائے اور آزادی صرف خدا کی رضا مندی کے لیے کی جاتی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2528. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’نے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت کو وہ معاملات معاف کردیے ہیں جو ان کے دلوں میں وسوسے کے طور پرآئیں جب تک وہ (امتی) ان پر عمل نہ کریں یا زبان پر نہ لائیں۔‘‘ الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ الطَّلاَقِ فِي الإِغْلاَقِ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5269. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَتَكَلَّمْ» قَالَ قَتَادَةُ: «إِذَا طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ»... صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: زبردستی اور جبراً طلاق دینے کا حکم ) مترجم: BukhariWriterName 5269. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی نے میری امت سے ان خیالات کو معاف کر دیا ہے جو ان کے دلوں میں پیدا ہوں جب تک ان کے مطابق عمل نہ کریں یا زبان پر نہ لائیں۔“ قتادہ نے کہا: اگر کسی نے اپنے دل میں طلاق دی تو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ ... الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ إِذَا حَنَثَ نَاسِيًا فِي الأَيْمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6664. حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا وَسْوَسَتْ أَوْ حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ بِهِ أَوْ تَكَلَّمْ صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: اگر قسم کھانے کے بعد بھولے سے اس کو توڑ ڈالے تو کفارہ لازم ہو گا یا نہیں ) مترجم: BukhariWriterName 6664. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ اسے مرفوع بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی نے میری امت سے وسوسے اور ان کے دل کی باتوں سے درگزر فرمایا ہے جب تک وہ ان پر عمل پیرا نہ ہوں یا انہیں زبان پر نہ لے آئیں۔“ الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ تَجَاوُزِ اللهِ عَنْ حَدِيثِ النَّفْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 127. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وُمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ، وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ يَتَكَلَّمُوا، أَوْ يَعْمَلُوا بِهِ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: اللہ تعالیٰ نے ان باتون سے جو دل ہی دل میں خود سے کی جاتی ہے اور دل میں آنے والے خیالات سے اگر وہ دل میں جاگزیں نہ ہو جائیں تو درگزر فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ نے کسی پر اسے دی گئی طاقت سے بڑھ کر ذمہ داری نہیں ڈالی، نیکی اور برائی کے ارادے کا حکم ) مترجم: MuslimWriterName 127. ابو عوانہؒ نے قتادہؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے زرارہ بن اوفیٰؒ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نےکہا: رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کی ان باتوں سے درگزر فرمایا ہے جو وہ (دل میں) اپنے آپ سے کریں: جب تک وہ ان کو زبان پر نہ لائیں یا ان پر عمل نہ کریں۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ تَجَاوُزِ اللهِ عَنْ حَدِيثِ النَّفْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 127.01. حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح، وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كُلُّهُمْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْ، أَوْ تَكَلَّمْ بِهِ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: اللہ تعالیٰ نے ان باتون سے جو دل ہی دل میں خود سے کی جاتی ہے اور دل میں آنے والے خیالات سے اگر وہ دل میں جاگزیں نہ ہو جائیں تو درگزر فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ نے کسی پر اسے دی گئی طاقت سے بڑھ کر ذمہ داری نہیں ڈالی، نیکی اور برائی کے ارادے کا حکم ) مترجم: MuslimWriterName 127.01. سعید بن ابی عروبہؒ نے قتادہؒ سے، انہوں نے زرارہ بن اوفیٰؒ سے اور انہوں نے ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نےکہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کی ان باتوں سے درگزر فرمایا ہے جو وہ دل میں اپنے آپ سے کریں، جب تک اس پر عمل یا کلام نہ کریں۔‘‘ ... الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ تَجَاوُزِ اللهِ عَنْ حَدِيثِ النَّفْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 127.02. وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، وَهِشَامٌ، ح، وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ شَيْبَانَ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ. صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: اللہ تعالیٰ نے ان باتون سے جو دل ہی دل میں خود سے کی جاتی ہے اور دل میں آنے والے خیالات سے اگر وہ دل میں جاگزیں نہ ہو جائیں تو درگزر فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ نے کسی پر اسے دی گئی طاقت سے بڑھ کر ذمہ داری نہیں ڈالی، نیکی اور برائی کے ارادے کا حکم ) مترجم: MuslimWriterName 127.02. مسعرؒ، ہشامؒ اور شیبانؒ سب نے قتادہؒ سے سابقہ سند کے ساتھ اسی حدیث کی طرح روایت کی۔ الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ بِالطَّلَاقِ) حکم: صحیح 2209. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا لَمْ تَتَكَلَّمْ بِهِ، أَوْ تَعْمَلْ بِهِ، وَبِمَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا. سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: دل میں طلاق کا خیال آئے تو؟ ) مترجم: DaudWriterName 2209. سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ عزوجل نے میری امت سے وہ امور معاف فرما دیے ہیں جن کے متعلق انہوں نے گفتگو نہ کی ہو یا عمل نہ کیا ہو، اور وہ جس کے متعلق محض دل میں خیال آیا ہو۔“ الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِطَلاَ...) حکم: صحیح 1183. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَاوَزَ اللَّهُ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَكَلَّمْ بِهِ أَوْ تَعْمَلْ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا حَدَّثَ نَفْسَهُ بِالطَّلَاقِ لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ حَتَّى يَتَكَلَّمَ بِهِ... جامع ترمذی : كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: جوشخص دل میں اپنی بیوی کی طلاق کا خیال لائے توکیسا ہے؟ ) مترجم: TrimziWriterName 1183. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کے خیالات کو جودل میں آتے ہیں معاف فرما دیا ہے جب تک کہ وہ انہیں زبان سے ادا نہ کرے، یا ان پر عمل نہ کرے‘‘ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اہل علم کا اسی پرعمل ہے کہ آدمی جب اپنے دل میں طلاق کا خیال کرلے تو کچھ نہیں ہوگا، جب تک کہ وہ منہ سے نہ کہے۔ ... الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْخِيَارِ) حکم: صحیح 3441. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِي فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنِّي ذَاكِرٌ لَكِ أَمْرًا فَلَا عَلَيْكِ أَنْ لَا تُعَجِّلِي حَتَّى تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْكِ قَالَتْ قَدْ عَلِمَ وَاللَّهِ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَكُونَا لِيَأْمُرَانِّي بِفِرَاقِهِ فَقَرَأَ عَلَيَّ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَقُلْتُ أَفِي هَذَا ... سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: طلاق کے اختیار میں مدت مقرر ہوسکتی ہے ) مترجم: NisaiWriterName 3441. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب یہ آیت اتری: {وَاِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ} ”اگر تم اللہ تعالیٰ‘ اس کے رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہو۔“ تو رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے عائشہ! میں تجھ سے ایک بات کرنے لگا ہوں۔ تجھے جواب میں جلدی کی کوئی ضرورت نہیں حتیٰ کہ تو اپنے والدین سے بھی مشورہ کرلے۔“ آپ جانتے تھے کہ اللہ کی قسم! میرے والدین مجھے کبھی بھی آپ سے جدائی کا مشورہ نہیں دے سکتے۔ پھر آپ نے مجھ پر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ…﴾ ”اے نبی... الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) - اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) - طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الْمُخَيَّرَةِ تَخْتَارُ زَوْجَهَا) حکم: صحیح 3442. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ فَهَلْ كَانَ طَلَاقًا سنن نسائی : کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل (باب: جس عورت کو طلاق کا اختیار دیا جائے اور وہ اپنے خاوند ہی کو پسند کرے تو؟ ) مترجم: NisaiWriterName 3442. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہم کو اختیار دیا تھا اور ہم نے آپ ہی کو پسند کیا تھا تو کیا یہ طلاق بن گئی؟ الموضوع: اشتراط اللفظ في الطلاق (الأحوال الشخصية) موضوع: طلاق میں لفظ کی شرط (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13