1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ

حکم: ضعیف

2568 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ يَا مُخَنَّثُ فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ يَا لُوطِيُّ فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

(باب: بدکاری کا جھوٹا الزام لگانے کی سزا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2568. حضرت عبداللہ بن عباس  ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی مرد دوسرے کو کہے: اے مخنث! (اے ہیجڑے) تو اسے بیس کوڑے مارو۔ اور جب کوئی مرد دوسرے مرد کوکہے: اے لوطی! تواسے بیس کوڑے مارو۔‘‘


2 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ ل...

حکم: صحیح

3436 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَعْرَابَ يَسْأَلُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ لَهُمْ: «عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ، إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ، مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَذَاكَ الَّذِي حَرِجَ» فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ: هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ لَا نَتَدَاوَى؟ قَالَ: «تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ، سُبْحَانَهُ، لَمْ يَضَعْ دَاءً، إِلَّا وَضَعَ ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: اللہ نے ہر بیماری کی شفا (حاصل کرنے کی دوا) ن...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3436. حضرت اسامہ بن شریک ( ثعلبی )ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں (مجلس میں) موجود تھا جب اعرابی نبی ﷺ سے سوالات کررہے تھے: کیا فلا ں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے ؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اللہ کے بندو! اللہ نے حرج (تنگی ) کودور کردیا ہے مگر جس نے اپنے بھائی کی عزت میں سے ایک حصہ کاٹ لیا، یہی ہے جس نے گناہ کیا۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمیں اس بات سے گناہ ہوگا کہ ہم (بیماری سے شفا کے لیے) دوا (استعمال ) نہ کریں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کے بندو! (شفا کے لیے) دوا (استعمال ) کیا کر...