1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْعَبْدِ يَسْرِقُ

حکم: ضعیف

2682 حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا مِنْ رَقِيقِ الْخُمُسِ سَرَقَ مِنْ الْخُمُسِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقْطَعْهُ وَقَالَ مَالُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ سَرَقَ بَعْضُهُ بَعْضًا...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

(باب: جو غلام چوری کرے ( اس کی سزا ))

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2682. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ خمس کے غلاموں میں سے ایک غلام نے خمس کے مال میں سے کچھ چرا لیا۔ اسے نبی ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہ کاٹا۔ اور فرمایا: اللہ کے مال (غلام) نے اللہ کا مال چوری کیا ہے۔