الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ صَلَّى فِي فَرُّوجِ حَرِيرٍ ثُمَّ نَزَع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 375. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ، فَلَبِسَهُ، فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالكَارِهِ لَهُ، وَقَالَ: «لاَ يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ»... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: جس نے ریشم کے کوٹ میں نماز پڑھی پھر اسے اتار دیا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 375. حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ کی خدمت میں ایک ریشمی کوٹ بطور ہدیہ لایا گیا۔ آپ نے اسے زیب تن فر کر نماز پڑھی، مگر جب نماز سے فارغ ہوئے تو اسے سختی سے اتار پھینکا۔ گویا آپ کو وہ سخت ناگوار گزرا، نیز آپ نے فرمایا: ’’تقویٰ شعار لوگوں کے لیے یہ غیر مناسب ہے۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ القَبَاءِ وَفَرُّوجِ حَرِيرٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5801. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ، ثُمَّ صَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا، كَالكَارِهِ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: «لاَ يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ» تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ اللَّيْثِ، وَقَالَ غَيْرُهُ: «فَرُّوجٌ حَرِيرٌ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: قبا اور ریشمی فروج کے بیان میں ) مترجم: BukhariWriterName 5801. حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک ریشمی قبا بطور ہدیہ دی گئی۔ آپ نے اسے زیب تن فرما کر نماز ادا کی۔ فراغت کے بعد آپ نے اس کو جلدی سے اتار دیا جیسے آپ اس سے ناگواری محسوس کرتے ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا: ”یہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے مناسب نہیں۔“ عبداللہ بن یوسف نے لیث سے روایت کرنے میں قتیبہ کی متابعت کی ہے۔ عبداللہ بن یوسف کے علاوہ دوسروں نے ''فروج حریر'' کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ ... الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الْبَرَانِسِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5802. وَقَالَ لِي مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: «رَأَيْتُ عَلَى أَنَسٍ، بُرْنُسًا أَصْفَرَ مِنْ خَزٍّ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: برانس یعنی ٹوپی پہننا ) مترجم: BukhariWriterName 5802. حضرت معتمر سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے فرمایا: میں نے دیکھا حضرت انس ؓ پرزرد رنگ کی ریشمی ٹوپی دیکھی تھی الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ تَحرِیمِ لُبسِ الحَرِیرِوَغَیرِ ذٰالِکَ لِلر...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2075. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّى فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: مردوں کے لیے ریشم وغیرہ (کی مختلف اقسام )پہننا حرا م ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2075. لیث نے یزید بن ابی حبیب سے، انھوں نے ابو الخیر سے، انھوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو ریشم کی ایک کھلی قبا ہدیہ میں دی گئی، آپﷺ نے وہ پہنی اور نماز پڑھی، پھر اس کو کھینچ کر اتار دیا، جیسے آپﷺ اسے ناپسند کر رہے ہوں، پھر فرمایا: ’’یہ (عبا) تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ تَحرِیمِ لُبسِ الحَرِیرِوَغَیرِ ذٰالِکَ لِلر...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2075.01. و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ يَعْنِي أَبَا عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: مردوں کے لیے ریشم وغیرہ (کی مختلف اقسام )پہننا حرا م ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2075.01. عبدالحمید نے جعفر نے کہا: مجھے یزید بن ابی حبیب نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔ الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْقِبْلَةِ (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْحَرِيرِ) حکم: صحيح 770. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ وَعِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّى فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ... سنن نسائی : کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل (باب: ریشم کے کپڑے میں نماز پڑھنا ) مترجم: NisaiWriterName 770. حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک ریشم کی اچکن، یعنی شیروانی سے ملتا جلتا لباس تحفے میں دیا گیا۔ آپ نے اسے پہنا، پھر اس میں نماز پڑھی۔ سلام پھیرا تو اسے بڑی تیزی اور سختی سے اتار دیا، گویا کہ آپ اسے ناپسند فرما رہے ہیں، پھر فرمایا: ”یہ پرہیزگاروں کے لیے جائز نہیں۔“ ... الموضوع: الصلاة في الحرير (العبادات) موضوع: ریشم میں نماز پڑھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6