مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 5
1 صحيح البخاري كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا وَالتَّحْرِيضِ عَلَيْهَا بَابُ المُكَافَأَةِ فِي الهِبَةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
2605 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبَلُ الهَدِيَّةَ وَيُثِيبُ عَلَيْهَا»، لَمْ يَذْكُرْ وَكِيعٌ، وَمُحَاضِرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ
صحیح بخاری:
کتاب: ہبہ کے مسائل، فضیلت اور ترغیب کا بیان
(باب : ہبہ کا معاوضہ ( بدلہ ) ادا کرنا)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
2605. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ ہدیہ قبول فرمالیتے اور اس کابدلہ بھی دیتے تھے۔ وکیع اور محاضر نے ہشام عن أبیه کے طریق سے اس روایت کو (موصول) ذکر نہیں کیا۔ (یعنی صرف عیسیٰ بن یونس نے اس طریق سے موصول بیان کیا ہے۔)...
2 سنن أبي داؤد کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي قَبُولِ الْهَدَايَا
حکم: صحیح
3552 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ وَعَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّؤَاسِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عِيسَى وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ وَيُثِيبُ عَلَيْهَا. ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
(باب: ہدیہ قبول کرنے کا بیان)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3552. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہدیہ قبول فرماتے اور اس کا بدل بھی دیا کرتے تھے۔
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبسِ المُرتَفِعِ
حکم: ضعیف
4054 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى حُلَّةً بِبِضْعَةٍ وَعِشْرِينَ قَلُوصًا فَأَهْدَاهَا إِلَى ذِي يَزَنَ
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
(باب: قیمتی لباس پہننا)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4054. اسحاق بن عبداللہ بن حارث نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیس سے کچھ اوپر اونٹنیاں دے کر ایک جوڑا خریدا اور پھر ذی یزن کی طرف ہدیہ بھیج دیا۔
4 جامع الترمذي أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبُولِ الْهَدِيَّةِ وَالْمُكَ...
حکم: صحیح
2094 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَكْثَمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ وَيُثِيبُ عَلَيْهَا وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْ هِشَامٍ...
جامع ترمذی: كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: ہدیہ قبول کرنے اوراس کا بدلہ دینے کابیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2094. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ہدیہ قبول کرتے تھے اوراس کا بدلہ دیتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔۲۔ ہم اسے صرف عیسیٰ بن یونس کی روایت سے جانتے ہیں، جسے وہ ہشام سے روایت کرتے ہیں۔۳۔ اس باب میں ابوہریرہ، انس، ابن عمراورجابر ؓم سے بھی احادیث آئی ہیں۔...
5 سنن النسائي كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
حکم: صحیح
2574 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ وَمَنْ اسْتَجَارَ بِاللَّهِ فَأَجِيرُوهُ وَمَنْ آتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ...
سنن نسائی:
کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل
(باب: جو شخص اللہ عزوجل کے نام پر مانگے)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
2574. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر پناہ طلب کرے، اسے پناہ دو۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگے، اسے دو۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام پر امن مانگے، اسے امن دو۔ اور جو شخص تم سے حسن سلوک کرے، اسے اس کا بدلہ دو اور اگر تمھیں بدلہ دینے کو کچھ نہ ملے تو اس کے لیے دعا کرو (اور کرتے رہو) حتیٰ کہ تمھیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کے احسان کا بدلہ چکا دیا ہے۔“...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 5