الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ الكَلاَمِ فِي الأَذَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 616. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَعَبْدِ الحَمِيدِ، صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ، وَعَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الحَارِثِ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ رَدْغٍ، فَلَمَّا بَلَغَ المُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ «الصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ»، فَنَظَرَ القَوْمُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ: «فَعَلَ هَذَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ وَإِنَّهَا عَزْمَةٌ»... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: اذان کے دوران بات کرنے کے بیان میں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 616. حضرت عبداللہ بن حارث سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت ابن عباس ؓ نے بارش کے دن خطبہ دینے کا ارادہ کیا۔ جب مؤذن حي على الصلاة تک پہنچا تو انہوں نے اسے حکم دیا کہ اعلان کر ’’ہر شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے۔‘‘ (یہ سن کر) لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: یہ کام اس شخص نے کیا ہے جو ہم سے بہتر تھا۔ اور یہ (نماز جمعہ) عزیمت (ضروری) ہے۔ ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابٌ: هَلْ يُصَلِّي الإِمَامُ بِمَنْ حَضَرَ؟ وَهَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 668. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الحَمِيدِ، صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الحَارِثِ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ، فَأَمَرَ المُؤَذِّنَ لَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، قَالَ: قُلْ: «الصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ»، فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَكَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوا، فَقَالَ: كَأَنَّكُمْ أَنْكَرْتُمْ هَذَا، «إِنَّ هَذَا فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي»، - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّهَا عَزْمَةٌ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ وَعَنْ حَمَّادٍ،... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: جو لوگ (بارش یا اور کسی آفت میں) مسجد میں آ جائیں تو کیا امام ان کے ساتھ نماز پڑھ لے اور برسات میں جمعہ کے دن خطبہ پڑھے یا نہیں؟ ) مترجم: BukhariWriterName 668. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے بارش اور کیچڑ کے دن لوگوں کے سامنے خطبہ دیا اور مؤذن کو حکم دیا کہ جب وہ حي على الصلاة پر پہنچے تو اس طرح کہے: "لوگو! اپنی اپنی قیام گاہوں پر نماز پڑھ لو۔" یہ سن کر وہاں موجود لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے: گویا انہوں نے اسے برا محسوس کیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم نے اسے برا خیال کیا ہے؟ حالانکہ یہ کام اس شخصیت نے کیا ہے جو مجھ سے کہیں بہتر تھی، یعنی نبی ﷺ نے۔ چونکہ اذان سے مسجد میں آنا ضروری ہو جاتا ہے، اس لیے میں نے اچھا نہیں سمجھا کہ تمہیں تکلیف میں ڈالوں۔ عاصم کی روایت بھی اسی طرح ہے، الب... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابُ الرُّخْصَةِ إِنْ لَمْ يَحْضُرِ الجُمُعَةَ فِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 901. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ابْنُ عَمِّ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِمُؤَذِّنِهِ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ إِذَا قُلْتَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَلَا تَقُلْ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قُلْ صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ فَكَأَنَّ النَّاسَ اسْتَنْكَرُوا قَالَ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي إِنَّ الْجُمْعَةَ عَزْمَةٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ فَتَمْشُونَ فِي الطِّينِ وَالدَّحَضِ... صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: بارش ہو رہی ہو تو جمعہ میں حاضر ہونا واجب نہیں ) مترجم: BukhariWriterName 901. حضرت عبداللہ بن حارث جو محمد بن سیرین کے چچا زاد ہیں، سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے بارش کے وقت اپنے مؤذن سے کہا کہ أشهد أن محمدا رسول الله کے بعد حي على الصلاة مت کہنا بلکہ اس کے بجائے صلوا في بيوتكم کہنا، یعنی اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔ لوگوں نے اس پر تعجب کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایسا اس شخصیت نے کیا تھا جو مجھ سے کہیں بہتر تھی۔ نماز جمعہ اگرچہ فرض ہے لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ تمہیں (تنگی میں مبتلا کرتے ہوئے) اس حالت میں گھروں سے نکالوں کہ تم کیچڑ اور پ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699. و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ إِذَا قُلْتَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَلَا تَقُلْ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قُلْ صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ قَالَ فَكَأَنَّ النَّاسَ اسْتَنْكَرُوا ذَاكَ فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ ذَا قَدْ فَعَلَ ذَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي إِنَّ الْجُمُعَةَ عَزْمَةٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُخْرِجَكُمْ فَتَمْشُوا فِي الطِّينِ وَالدَّحْضْ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699. اسماعیل (ابن علیہ) نے (ابن ابی سفیان) الزیادی کے ساتھی عبدالحمید سے، انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اور انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ انھوں نے ایک بارش والے دن اپنے مؤذن سے فرمایا: جب تم (أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہ) کہہ چکو تو (حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ) نہ کہنا (بلکہ) (صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ) (اپنے گھروں میں نماز پڑھو) کہنا۔ ک... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.01. و حَدَّثَنِيهِ أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَلَمْ يَذْكُرْ الْجُمُعَةَ وَقَالَ قَدْ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.01. ابو کامل جحدری نے کہا: ہمیں حماد، یعنی ابن زید نے عبدالحمید سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا، انھوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ایک پھسلن والے دن ہمارے سامنے خطبہ دیا۔۔۔آگے ابن علیہ کی حدیث کے ہم معنی روایت بیان کی، لیکن جمعے کا نام نہیں لیا، اور کہا: یہ کام اس شخصیت نے کیا ہے جو مجھ سے بہت زیادہ بہتر تھے، یعنی نبی اکرم ﷺ نے (یہ کام کیا ہے)۔ ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.02. و قَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بِنَحْوِهِ صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.02. ابو کامل نے کہا: حماد نے ہم سے یہ حدیث (عبدالحمید کی بجائے) عاصم سے، انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اسی طرح روایت کی ہے۔ الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.03. و حَدَّثَنِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ هُوَ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَعَاصِمٌ الْأَحْوَلُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.03. ابو ربیع عتکی زہرانی نے کہا: ہمیں حماد یعنی ابن زید نے حدیث سنائی، کہا : ہمیں ایوب اور عاصم احول نے اس سند کےساتھ حدیث سنائی، البتہ انھوں (ابو ربیع) نے اپنی حدیث میں یَعْنِی النَّبِيَّ ﷺ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.04. و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَقَالَ وَكَرِهْتُ أَنْ تَمْشُوا فِي الدَّحْضِ وَالزَّلَلِ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.04. شعبہ نے کہا: ہمیں عبدالحمید صاحب الزیادی نے حدیث سنائی، کہا: میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا، انھوں نے کہا، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مؤذن نے جمعے کے روز بارش والے دن اذان دی۔۔۔ پھر ابن علیہ کی حدیث کی طرح بیان کیا، اورکہا: میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ تم پھسلن میں چل کر آؤ۔ ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.05. و حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلَاهُمَا عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَرَ مُؤَذِّنَهُ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَذَكَرَ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.05. شعبہ اور معمر دونوں نے (اپنی اپنی سند سے روایت کرتے ہوئے) عاصم احول سے اور انھوں نے عبداللہ بن حارث سے روایت کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنے مؤذن کو حکم دیا۔ معمر کی روایت میں ہے: جمعے کے روز بارش کے دن۔۔۔(آگے) سابقہ راویوں کی روایت کی طرح ہے۔ اور معمر کی حدیث میں یہ بھی ہے: یہ کام انھوں نے کیا جو مجھ سے بہت زیادہ بہتر ہیں، یعنی نبی اکرم ﷺ نے۔ ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 699.06. و حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ وُهَيْبٌ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ قَالَ أَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُؤَذِّنَهُ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ بِنَحْوِ حَدِيثِهِم صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 699.06. وہیب نے کہا: ہمیں ایوب نے عبداللہ بن حارث سے حدیث بیان کی۔ وہیب نے کہا: ایوب نے یہ حدیث عبداللہ بن حارث سے نہیں سنی۔ (جبکہ ابن حجررحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق ہے کہ وہیب کی بات درست نہیں بلکہ ایوب نے یہ حدیث سنی ہے) انھوں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے جمعے کے روز بارش کے دن اپنے مؤذن کو حکم دیا۔۔۔(آگے اسی طرح ہے) جس طرح دوسرے راویوں نے بیان کیا۔ ... الموضوع: الكلام في الأذان (العبادات) موضوع: اذان میں گفتگو کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11