1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابٌ فِي دِيَةِ الْمُكَاتَبِ)

حکم: صحیح

4582. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ وَرِثَ مِيرَاثًا يَرِثُ عَلَى قَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْسَلَهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَإِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَهُ إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَوْلَ عِكْرِمَةَ...

سنن ابو داؤد : کتاب: دیتوں کا بیان (باب: مکاتب کی دیت کا بیان )

مترجم: DaudWriterName

4582. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا: ”مکاتب پر جب کوئی حد لازم آ رہی ہو یا کسی کا وارث بن رہا ہو تو جس نسبت سے آزاد ہو چکا ہو اسی حساب سے حد لاگو ہو گی یا وراثت کا حصہ پائے گا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس روایت کو وہیب نے بسند ایوب، عکرمہ سے انہوں نے سیدنا علی ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔ اور حماد بن زید اور اسماعیل نے بواسطہ ایوب، عکرمہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے، جبکہ اسماعیل بن علیہ نے اسے عکرمہ کا قول بنایا ہے۔ ...


2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُكَاتَبِ إِذَا كَانَ عِنْد...)

حکم: صحیح

1259. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ مِيرَاثًا وَرِثَ بِحِسَابِ مَا عَتَقَ مِنْهُ و قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِحِصَّةِ مَا أَدَّى دِيَةَ حُرٍّ وَمَا بَقِيَ دِيَةَ عَبْدٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهَكَذَا رَوَى يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ال...

جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: مکاتب غلام کا بیان جس کے پاس اتنا ہوکہ کتابت کی قیمت اداکرسکے​ )

مترجم: TrimziWriterName

1259. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جب مکاتب غلام کسی دیت یا میراث کا مستحق ہوتو اسی کے مطابق وہ حصہ پائے گا جتنا وہ آزاد کیاجاچکا ہے‘‘، نیزآپﷺ نے فرمایا: ’’مکاتب جتنا زرِکتابت ادا کرچکا ہے اتنی آزادی کے مطابق دیت دیاجائے گا اور جو باقی ہے اس کے مطابق غلام کی دیت دیا جائے گا‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابن عباس ؓ کی حدیث حسن ہے۔ ۲۔ اسی طرح یحییٰ بن ابی کثیر نے عکرمہ سے اور عکرمہ نے ابن عباس سے اور ابن عباس نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے۔ ۳۔ اس باب میں ام سلمہ‬ ؓ س‬ے بھی روایت...