الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ التَّسْلِيمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 837. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَاءُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ وَمَكَثَ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّ مُكْثَهُ لِكَيْ يَنْفُذَ النِّسَاءُ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُنَّ مَنْ انْصَرَفَ مِنْ الْقَوْمِ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: سلام پھیرنے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 837. حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سلام پھیرتے تھے تو خواتین آپ کے سلام پھیرتے ہی کھڑی ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتی تھیں اور آپ کھڑے ہونے سے پہلے کچھ دیر ٹھہر جاتے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ اصل علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے، البتہ جو میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اس لیے کچھ دیر ٹھہرے رہتے تھے تاکہ خواتین جلدی چلی جائیں قبل ازیں کہ مرد حضرات نماز سے فارغ ہو کر انہیں پا سکیں۔ ... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَاب مُكْثِ الْإِمَامِ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ السَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 848. وَقَالَ لَنَا آدَمُ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ: «يُصَلِّي فِي مَكَانِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ الفَرِيضَةَ وَفَعَلَهُ القَاسِمُ» وَيُذْكَرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَفَعَهُ «لاَ يَتَطَوَّعُ الإِمَامُ فِي مَكَانِهِ وَلَمْ يَصِحَّ» صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: سلام کے بعد امام اسی جگہ ٹھہر کر(نفل وغیرہ)پڑھ سکتا ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 848. حضرت نافع سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ اسی جگہ پر نفل وغیرہ پڑھتے جہاں پہلے فرض نماز ادا کی ہوتی۔ حضرت قاسم (ابن محمد بن ابی بکر صدیق) نے بھی ایسے ہی کیا تھا، البتہ حضرت ابوہریرہ ؓ سے مرفوعا بیان کیا جاتا ہے کہ امام اسی جگہ نفل نماز نہ پڑھے جہاں اس نے فرض نماز ادا کی تھی، لیکن یہ حدیث صحیح نہیں۔ ... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَاب مُكْثِ الْإِمَامِ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ السَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 849. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَلَّمَ يَمْكُثُ فِي مَكَانِهِ يَسِيرًا» قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: «فَنُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ لِكَيْ يَنْفُذَ مَنْ يَنْصَرِفُ مِنَ النِّسَاءِ»... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: سلام کے بعد امام اسی جگہ ٹھہر کر(نفل وغیرہ)پڑھ سکتا ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 849. حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سلام پھیرتے تو کچھ دیر اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ ہمارے خیال کے مطابق رسول اللہ ﷺ یہ اس لیے کرتے تھے تاکہ عورتیں (مردوں سے) پہلے چلی جائیں۔ واللہ أعلم۔ الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَاب مُكْثِ الْإِمَامِ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ السَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 850. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ كَتَبَ إِلَيْهِ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْفِرَاسِيَّةُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ مِنْ صَوَاحِبَاتِهَا قَالَتْ كَانَ يُسَلِّمُ فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ فَيَدْخُلْنَ بُيُوتَهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَنْصَرِفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَتْنِي هِنْدُ الْفِرَاسِيَّةُ وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: سلام کے بعد امام اسی جگہ ٹھہر کر(نفل وغیرہ)پڑھ سکتا ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 850. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ سلام پھیرتے تو عورتیں واپس ہو کر اپنے گھروں میں ہو جاتی تھیں قبل ازیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنی جگہ سے اٹھیں۔ ابن وہب نے یونس عن ابن شہاب کی سند سے بیان کیا تو ہندفراسیہ کہا۔ اور عثمان بن عمر نے یونس عن الزہری بیان کیا تو ہندقرشیہ کہا۔ زبیدی نے زہری سے روایت کرتے ہوئے ہند بنت حارث قرشیہ کہا اور (یہ بھی کہا کہ) وہ بنو زہرہ کے حلیف معبد بن مقداد کی بیوی تھی اور نبی ﷺ کی ازواج مطہرات کے ہاں اس کا آنا جانا بھی تھا۔ اور شعیب نے امام زہری سے بیان کیا تو ہندقرشیہ کہا جبکہ ابن عتیق نے زہری سے بیان... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ اِنتِظَارِ النَّاسِ قِيَامِ الاِمَامِ العَال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 866. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النِّسَاءَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنَّ إِذَا سَلَّمْنَ مِنْ الْمَكْتُوبَةِ قُمْنَ وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ صَلَّى مِنْ الرِّجَالِ مَا شَاءَ اللَّهُ فَإِذَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ الرِّجَالُ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: لوگوں کا نماز کے بعد امام کے اٹھنے کا انتظار کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 866. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں خواتین فرض نماز سے سلام پھیرنے کے فورا بعد اٹھ جاتی تھیں جبکہ رسول اللہ ﷺ اور مرد حضرات جس قدر اللہ کو منظور ہوتا نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ اٹھتے تو دوسرے مرد بھی کھڑے ہو جاتے۔ ... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ صَلاَةِ النِّسَاءِ خَلْفَ الرِّجَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 870. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَاءُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ وَيَمْكُثُ هُوَ فِي مَقَامِهِ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ قَالَ نَرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ لِكَيْ يَنْصَرِفَ النِّسَاءُ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُنَّ مِنْ الرِّجَالِ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 870. حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سلام پھیرتے تو خواتین آپ کے سلام پھیرتے ہی جانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوتیں، جبکہ آپ ﷺ کھڑے ہونے سے قبل تھوڑی دیر اپنی جگہ ٹھہرے رہتے۔ امام زہری کہتے ہیں کہ ہمارے خیال کے مطابق آپ اس لیے ایسا کرتے تاکہ عورتوں مردوں سے پہلے پہلے روانہ ہو جائیں۔ واللہ أعلم۔ ... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ صَلاَةِ النِّسَاءِ خَلْفَ الرِّجَالِ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 870. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَاءُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ، وَيَمْكُثُ هُوَ فِي مَقَامِهِ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ»، قَالَ: نَرَى - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - أَنَّ ذَلِكَ كَانَ لِكَيْ يَنْصَرِفَ النِّسَاءُ، قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُنَّ أَحَدٌ مِنَ الرِّجَالِ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 870. حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سلام پھیرتے تو خواتین آپ کے سلام پھیرتے ہی جانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوتیں، جبکہ آپ ﷺ کھڑے ہونے سے قبل تھوڑی دیر اپنی جگہ ٹھہرے رہتے۔ امام زہری کہتے ہیں کہ ہمارے خیال کے مطابق آپ اس لیے ایسا کرتے تاکہ عورتوں مردوں سے پہلے پہلے روانہ ہو جائیں۔ واللہ أعلم۔ ... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3471. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ بَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً إِذْ رَكِبَهَا فَضَرَبَهَا فَقَالَتْ إِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا إِنَّمَا خُلِقْنَا لِلْحَرْثِ فَقَالَ النَّاسُ سُبْحَانَ اللَّهِ بَقَرَةٌ تَكَلَّمُ فَقَالَ فَإِنِّي أُومِنُ بِهَذَا أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَمَا هُمَا ثَمَّ وَبَيْنَمَا رَجُلٌ فِي غَنَمِهِ إِذْ عَدَا الذِّئْبُ فَذَهَبَ مِنْهَا بِشَاةٍ ... صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (باب:: ) مترجم: BukhariWriterName 3471. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک مرتبہ نماز صبح ادا کی، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’ایک شخص بیل کو ہانکے لیے جارہا تھا کہ وہ اس پر سوار ہو گیا اور اسے مارا۔ اس بیل نے کہا: ہم جانور سواری کے لیے پیدا نہیں کیے گئے۔ بلکہ ہماری پیدائش تو کھیتی باڑی کے لیے ہے۔‘‘ لوگوں نے کہا: سبحان اللہ! بیل نے باتیں کیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میں ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔ حالانکہ اس وقت وہ دونوں وہاں موجود نہ تھے۔&ls... الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3471.01. و حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (باب:: ) مترجم: BukhariWriterName 3471.01. امام بخاری ؒنے کہا: ہم سے یہ حدیث علی بن عبد اللہ نے، ان سے سفیان بن عیینہ نے، ان سے مسعر نے، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے ابو سلمہ نے، ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کی اور انھوں نے نبی ﷺ سے یہی حدیث بیان کی۔ الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ فِيهِمَا تَشَهُّدٌ وَتَ...) حکم: شاذ 1039. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي أَشْعَثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ، فَسَهَا، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ، ثُمَّ سَلَّمَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: سجدہ سہو میں تشہد اور سلام کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1039. سیدنا عمران بن حصین ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو نماز پڑھائی اور بھول گئے تو دو سجدے کیے پھر تشہد پڑھا اور سلام پھیرا۔ الموضوع: مكث الإمام بعد الصلاة (العبادات) Topics: امام کا نماز کے بعد ٹھہرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15