الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 23 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابٌ إِذَا رَأَى الإِمَامُ رَجُلًا جَاءَ وَهُوَ ي...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 930. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: امام خطبہ کی حالت میں کسی شخص کو جو آئے دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم دے سکتا ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 930. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ایک شخص اس وقت آیا جب نبی ﷺ لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے۔ آپ نے پوچھا: ’’اے فلاں! کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کھڑے ہو کر نماز ادا کرو۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابُ مَنْ جَاءَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ صَلَّى رَكْع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 931. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا قَالَ دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو اور کوئی مسجد میں آئے تو ہلکی سی دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 931. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ایک شخص اس وقت آیا جب نبی ﷺ خطبہ ارشاد فر رہے تھے۔ آپ نے اس سے پوچھا: ’’کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا نہیں۔ تو آپ نے فرمایا: ’’(کھڑے ہو کر) دو رکعتیں پڑھو۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّهَجُّدِ (بَابُ مَاجَاءَ فِی التَّطَوُّعِ مَثنٰی مَثنٰی) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1167.05. حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ صحیح بخاری : کتاب: تہجد کا بیان (باب: نفل نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1167.05. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے دوران خطبہ فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی دوران خطبہ میں آئے تو اسے چاہئے کہ دو رکعتیں پڑھ لے۔‘‘ الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875. و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْكَعْ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875. حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے اور انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، انھوں نے کہا: اسی اثناء میں جب جمعے کے دن رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے ایک آدمی (مسجد میں) آیا تو نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا: ’’اے فلاں (نام لیا)! کیا تو نے نماز پڑھ لی ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اور اٹھو اور نماز پڑھو۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا قَالَ حَمَّادٌ وَلَمْ يَذْكُرْ الرَّكْعَتَيْنِ صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.01. ایوب نے عمرو (بن دینار) سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم ﷺ سے حماد کی طرح روایت کی، اور انھوں (ایوب) نے بھی اس میں دو رکعت کا ذکر نہیں کیا (البتہ اگلی روایت میں سفیان نے کیا ہے۔) الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.02. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ قَالَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.02. قتیبہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم میں سے قتیبہ نے کہا: ہمیں حدیث سنائی اور اسحاق نے کہا: ہمیں خبر دی سفیان نے عمرو سے، انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سےسنا،وہ کہہ رہے تھے: ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جب رسول اللہ ﷺ جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے۔ تو آپﷺ نے پوچھا: ’’کیا تم نے نماز پڑھ لی؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اٹھو اور دو رکعتیں پڑھ لو۔‘‘ قتیبہ کی حدیث میں (فَصَلِّ رَكعَتَين کے بجائے) صَلِّ رَكعَتَين (دو رکعتیں پڑھو)ہے۔ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.03. و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ قَالَ لَا فَقَالَ ارْكَعْ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.03. ابن جریج نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ایک آدمی آیا جب کہ نبی اکرم ﷺ منبر پر تھے، جمعے کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو آپﷺ نے اس سے پوچھا: ’’کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’پڑھ لو۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.04. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَدْ خَرَجَ الْإِمَامُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.04. شعبہ نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا کہ نبی اکرم ﷺ نے خطبے میں فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص جمعے کے دن آئے جبکہ امام (گھر سے) نکل (کر) آ چکا ہے تو وہ دو رکعت پڑھ لے۔‘‘ الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.05. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَعَدَ سُلَيْكٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْكَعْهُمَا... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.05. ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعے کے دن آئے جبکہ رسول اللہ ﷺ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے تو سلیک نماز پڑھنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ’’کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟‘‘ انھوں نے کہا: نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’اٹھو اور دو ر کعتیں پڑھو۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 875.06. و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ كِلَاهُمَا عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ قَالَ ابْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَلَسَ فَقَالَ لَهُ يَا سُلَيْكُ قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا ثُمَّ قَالَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا ) مترجم: MuslimWriterName 875.06. ابو سفیان (طلحہ بن نافع واسطی) نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نےکہا: سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعے کے دن (اس وقت ) آئے جب رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے تو وہ بیٹھ گئے۔ آپ نے ان سے کہا: ’’اے سلیک!ا ٹھ کر دو رکعتیں پڑھو اور ان میں سے اختصار برتو۔‘‘ اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا!’’جب تم میں سے کوئی جمعے کےدن آئے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور ان میں اختصار کرے۔‘‘ ... الموضوع: الصلاة والإمام يخطب (العبادات) Topics: خطبہ کے دوران نماز پڑھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 23