الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 34 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 34 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي القِبْلَةِ، وَمَنْ لَمْ يَرَ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 404. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الظُّهْرَ خَمْسًا، فَقَالُوا: أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ؟ قَالَ: «وَمَا ذَاكَ» قَالُوا: صَلَّيْتَ خَمْسًا فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (قبلے کے متعلق کیا منقول ہے، اور جس نے یہ کہا کہ اگر کوئی بھول سے قبلہ کے علاوہ کسی دوسری طرف منہ کر کے نماز پڑھ لے تو اس پر نماز کا لوٹانا واجب نہیں ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 404. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے سہو ظہر کی پانچ رکعات پڑھا دیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا: آیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’کیوں، اصل بات کیا ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: آپ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں، (یہ سنتے ہی) آپ نے اپنے دونوں پاؤں موڑے اور دو سجدے کیے۔ ... الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ مَا جَاءَ فِي السَّهْوِ (بَابُ إِذَا صَلَّى خَمْسًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1226. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: سجدہ سہو کا بیان (باب: اگر کسی نے پانچ رکعت نماز پڑھ لی تو کیا کرے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1226. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ ظہر کی پانچ رکعات پڑھیں۔ آپ سے عرض کیا گیا: آیا نماز میں کچھ اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ کیا؟‘‘ عرض کیا گیا: آپ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں۔ تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے۔ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ أَخْبَارِ الآحَادِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِجَازَةِ خَبَرِ الوَاحِدِ الص...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7249. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: خبر واحد کے بیان میں (باب : ایک سچے شخص کی خبر پر اذان نماز روزے فرائض سارے احکام میں عمل ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 7249. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں ظہر کی پانچ رکعات پڑھا دیں تو آپ سے پوچھا گیا: کیا نماز میں اضافہ ہوگیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ صحابہ کرام ؓ نے کہا: آپ نے پانچ رکعات پڑھائی ہیں۔ آپ ﷺ نے سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔ ... الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572. وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ، وَأَبُو بَكْرٍ، ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ - قَالَ عُثْمَانُ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ إِبْرَاهِيمُ: زَادَ أَوْ نَقَصَ - فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: «وَمَا ذَاكَ؟» قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَثَنَى رِجْلَيْهِ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: «إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الص... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572. جریر نے ہمیں حدیث بیان کی، انھوں نے منصور سے، انھوں نے ابراہیم سے اور انھوں نے علقمہ سے روایت کیا، کہا: حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ ابراہیم نے کہا: آپﷺ نے اس میں زیادتی یا کمی کر دی۔ پھر جب آپﷺ نے سلام پھيرا تو آپﷺ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا نماز میں کوئی نئی چیز (تبدیلی) آ گئی ہے؟ آپﷺ نے پوچھا: ’’وہ کیا؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: آپﷺ نے اتنی اتنی رکعتیں پڑھائی ہیں۔ (راوی نے کہا:) آپﷺ نے اپنے پاؤں موڑے، قبلہ کی طرف رخ کیا اور دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا، پھر آپﷺ نے ہماری طرف ... الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.01. حَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ بَشْرٍ، ح، قَالَ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، كِلَاهُمَا عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بِشْرٍ «فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ لِلصَّوَابِ» وَفِي رِوَايَةِ وَكِيعٍ «فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ» صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.01. ابن بشر اور وکیع دونوں نے مسعر سے اور انھوں نے منصور سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ابن بشر کی روایت میں ہے: ’’وہ غور کرے کہ اس میں سے صحت کے قریب تر کیا ہے؟‘‘ اور وکیع کی روایت میں ہے: ’’وہ صحیح (صورت کو یاد رکرنے) کی جستجو کرے۔‘‘ ... الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.02. وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ مَنْصُورٌ: «فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ لِلصَّوَابِ» حَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.02. وہیب بن خالد نے کہا: ہمیں منصور نے اسی سند کےساتھ حدیث بیان کی۔ منصور نے کہا: ’’وہ غور کرے کہ اس میں صحت کے قریب تر کیا ہے۔‘‘ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.03. حَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.03. سفیان نے منصور سے مذکورہ سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور کہا: ’’وہ صحیح کی جستجو کرے۔‘‘ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.04. دَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «فَلْيَتَحَرَّ أَقْرَبَ ذَلِكَ إِلَى الصَّوَابِ صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.04. شعبہ نے منصور سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور کہا: ’’اس میں جو صحیح کے قریب تر ہے اس کی جستجو کرے۔‘‘ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.05. وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «فَلْيَتَحَرَّ الَّذِي يَرَى أَنَّهُ الصَّوَابُ» صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.05. فضیل بن عیاض نے منصور سے اسی سند کے ساتھ خبر دی اور کہا: ’’وہ اس کی جستجو کرے جسے وہ صحیح سمجھتا ہے۔‘‘ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَالسُّجُودِ لَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 572.06. وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِإِسْنَادِ هَؤُلَاءِ، وَقَالَ: فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں بھول جانے اور سجدہ سہو کا بیان ) مترجم: MuslimWriterName 572.06. عبدالعزیز بن عبد الصمد نے منصور سے ان سب راویوں کی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور کہا: ’’وہ صحیح کی جستجو کرے۔‘‘ الموضوع: الزيادة في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں اضافہ (عبادات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 34 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 34