الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 29 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المَرْضَى (بَابُ تَمَنِّي المَرِيضِ المَوْتَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5673. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدٍ، مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَنْ يُدْخِلَ أَحَدًا عَمَلُهُ الجَنَّةَ» قَالُوا: وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لاَ، وَلاَ أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَلاَ يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ المَوْتَ: إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ خَيْرًا، وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعْتِبَ ... صحیح بخاری : کتاب: امراض اور ان کے علاج کے بیان میں (باب: مریض کا موت کی تمنا کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5673. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی شخص کا عمل اسے جنت میں ہرگز داخل نہیں کر سکے گا۔“ صحابہ کرام ؓ نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کا عمل بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں میرا عمل بھی نہیں۔ ہاں مگر اللہ تعالٰی مجھے اپنے فضل وکرم سے نوازے تو الگ بات ہے اس لیے تم میانہ روی اختیار کرو قریب قریب چلو اور تم میں کوئی بھی موت کی خواہش نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہوگا تو امید ہے کہ اس کے اعمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اگر وہ برا ہے تو ممکن ہے کہ وہ توبہ کرے۔“ ... الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ بِالْمَوْتِ وَالحَيَاةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6349. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ خَبَّابًا، وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا، قَالَ: «لَوْلاَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ» صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: موت اور زندگی کی دعا کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 6349. حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں حضرت خباب بن ارت ؓ کے پاس آیا جبکہ انہوں نے بیماری کی وجہ سے سات داغ لگوا رکھے تھے انہوں نےفرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور موت کی دعا کرتا۔ الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابُ مَا يُحْذَرُ مِنْ زَهَرَةِ الدُّنْيَا وَالتّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6430. حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابًا، وَقَدِ اكْتَوَى يَوْمَئِذٍ سَبْعًا فِي بَطْنِهِ، وَقَالَ: «لَوْلاَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِالْمَوْتِ، إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضَوْا، وَلَمْ تَنْقُصْهُمُ الدُّنْيَا بِشَيْءٍ، وَإِنَّا أَصَبْنَا مِنَ الدُّنْيَا مَا لاَ نَجِدُ لَهُ مَوْضِعًا إِلَّا التُّرَابَ»... صحیح بخاری : کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں (باب: دنیا کی بہار اور رونق اور اس کی ریجھ کرنے سے ڈرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6430. حضرت قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انھوں نے (بیماری کیوجہ سے) اس دن اپنے پیٹ پر سات داغ لگائے تھے، انھوں نے کہا: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ا پنے لیے موت کی دعا ضرور کرتا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین گزر گئے لیکن دنیا نے ان کے ثواب میں کچھ کمی نہ کی، البتہ ہم نے دنیا میں اس قدر مال حاصل کیا کہ مٹی کے سوا اس کے لیے اور کوئی جگہ نہیں۔‘‘ ... الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّمَنِّي (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7233. حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُ صحیح بخاری : کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں (باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 7233. حضرت انسؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اگر میں نے نبیﷺ کو یہ فرمانے نہ سنا ہوتا:’’موت کی تمنا نہ کرو‘‘ تو میں ضرور موت کی آرزو کرتا۔ الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّمَنِّي (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7234. حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ نَعُودُهُ وَقَدْ اكْتَوَى سَبْعًا فَقَالَ لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ صحیح بخاری : کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں (باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 7234. حضرت قیس سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت خباب بن ارتؓ کے پاس ان کی تیمار داری کے لیے حاضر ہوئے جبکہ انہوں نے سات داغ لگوائے تھے‘ انہوں نے فرمایا: اگر رسول اللہﷺ نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور موت کی دعا کرتا۔ الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّمَنِّي (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7235. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّى أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ يَزْدَادُ وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ يَسْتَعْتِبُ... صحیح بخاری : کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں (باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 7235. حضرت عبد الرحمٰن بن ازہرؓ کے غلام حضرت ابو عبید سعد بن عبید سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی بھی موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر وہ نیکو کار ہے تو ممکن ہے کہ اسے نیکیوں کی مزید توفیق مل جائے اور اگر بدکار ہے تو شاید اسے توبہ نصیب ہو جائے۔‘‘ الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2680. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ مُتَمَنِّيًا فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِيُ... صحیح مسلم : کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار (باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2680. عبدالعزیز نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص کسی نقصان (مصیبت) کی وجہ سے، جو اس پر نازل ہو، موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر اسنے لامحالہ موت مانگنی بھی ہو تو یوں کہے: اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔‘‘ ... الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2680.01. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ كِلَاهُمَا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ مِنْ ضُرٍّ أَصَابَه صحیح مسلم : کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار (باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2680.01. ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی، مگر انہوں نے کہا: ’’کسی نقصان کی وجہ سے جو اسے پہنچے۔‘‘ (نازل ہو نہیں کہا۔) الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2680.02. حَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ وَأَنَسٌ يَوْمَئِذٍ حَيٌّ قَالَ أَنَسٌ لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ صحیح مسلم : کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار (باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2680.02. عاصم نے ہمیں نضر بن انس سے حدیث بیان کی کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ان دنوں زندہ تھے۔ (نضر نے) کہا: انس رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: اگر نبی ﷺ نے فرمایا نہ ہوتا: ’’تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے‘‘ تو میں موت کی تمنا کرتا۔ الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ كَرَاهَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2681. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَقَدْ اكْتَوَى سَبْعَ كَيَّاتٍ فِي بَطْنِهِ فَقَالَ لَوْ مَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ... صحیح مسلم : کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار (باب: کسی نقصان یا مصیبت کے نازل ہونے پر موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2681. عبداللہ بن ادریس نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انہوں نے قیس بن ابی حازم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم حضرت خباب رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس گئے، اس وقت ان کے پیٹ پر (علاج کے لئے) سات جگہ (تپتی ہوئی دھات سے) داغ لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: اگر یہ نہ ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا سے منع فرمایا تھا، تو میں اس (موت) کی دعا کرتا۔ ... الموضوع: تمني الموت (العبادات) موضوع: موت کی تمنا کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 29