1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَؓ

حکم: صحیح

113 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ: «وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي بَعْضَ أَصْحَابِي» قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ؟ فَسَكَتَ، قُلْنَا: أَلَا نَدْعُو لَكَ عُمَرَ؟ فَسَكَتَ قُلْنَا: أَلَا نَدْعُو لَكَ عُثْمَانَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، فَجَاءَ، فَخَلَا بِهِ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَلِّمُهُ، وَوَجْهُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ قَالَ: ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (

باب: حضرت عثمان کے فضائل و مناقب

)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

113. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے اپنی (آخری) بیماری کے دوران میں فرمایا: ’’میرا جی چاہتا ہے کہ میرے پاس میرا ایک صحابی ہو۔‘‘  ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم ابو بکر ؓ کو بلا بھیجیں؟ آپ ﷺ خاموش ہو گئے۔ ہم نے کہا: عمر ؓ کو بلا لیں؟ آپ ﷺ خاموش رہے۔ ہم نے کہا: عثمان ؓ کو بلا لیں؟ فرمایا: ’’ہاں‘‘ حضرت عثمان ؓ حاضر ہوگئے۔ نبی ﷺ نے ان سے تنہائی میں گفتگو فرمائی۔ آپ ﷺ فرماتے جاتے اور عثمان ؓ کے چہرے کے تاٴثرات تبدیل ہوتے جاتے تھے۔ حضرت قیس ؓ کا بیان ہے کہ انہیں حضرت عثمان ؓ کے آزاد ک...