مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6
1 صحيح البخاري كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابٌ:
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
4743 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالْكَهْفِ وَمَرْيَمَ إِنَّهُنَّ مِنْ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَهُزُّونَ وَقَالَ غَيْرُهُ نَغَضَتْ سِنُّكَ أَيْ تَحَرَّكَتْ...
صحیح بخاری:
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
(باب: )مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
4743. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف اور سورہ مریم کے متعلق فرمایا کہ یہ اول درجے کی عمدہ سورتوں میں سے ہیں اور یہ میری پرانی یاد کی ہوئی ہیں۔ ﴿فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ﴾ کے بارے میں حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ فَسَيُنْغِضُونَ کے معنی ہیں: وہ اپنا سر ہلائیں گے۔ اور ان کے علاوہ دوسروں نے کہا ہے کہ یہ لفظ نغضت سنك سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں: تیرا دانت ہل گیا ہے۔...
2 صحيح البخاري كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ{كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
4774 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالْكَهْفُ وَمَرْيَمُ وَطه وَالْأَنْبِيَاءُ هُنَّ مِنْ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي وَقَالَ قَتَادَةُ جُذَاذًا قَطَّعَهُنَّ وَقَالَ الْحَسَنُ فِي فَلَكٍ مِثْلِ فَلْكَةِ الْمِغْزَلِ يَسْبَحُونَ يَدُورُونَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَفَشَتْ رَعَتْ لَيْلًا يُصْحَبُونَ يُمْنَعُونَ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً قَالَ دِينُكُمْ دِينٌ وَاحِدٌ وَقَالَ عِكْرِمَةُ حَصَبُ حَطَبُ بِالْحَبَشِيَّةِ وَقَالَ غَيْرُهُ أَحَسُّوا تَوَقَّعُوا مِنْ...
صحیح بخاری:
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
(باب: آیت{كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ}کی تفسی...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
4774. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف، سورہ مریم، سورہ طہ اور سورہ انبیاء اول درجے کی عمدہ سورتوں میں سے ہیں اور یہ سورتیں میری پرانی یاد کی ہوئی ہیں۔ حضرت قتادہ نے کہا: جُذَٰذًا کے معنی ہیں: اس نے بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ امام حسن بصری نے فِى فَلَكٍ کے متعلق فرمایا: وہ چرخے کے تکلے کی طرح ہیں۔ يَسْبَحُونَ کے معنی ہیں: گھومتے ہیں، یعنی ہر ایک چرخے کے تکلے کی طرح اپنے دائرے میں گھومتا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: نَفَشَتْ کے...
3 صحيح البخاري كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ بَابُ تَأْلِيفِ القُرْآنِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5033 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ بْنِ قَيْسٍ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالْكَهْفِ وَمَرْيَمَ وَطه وَالْأَنْبِيَاءِ إِنَّهُنَّ مِنْ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي
صحیح بخاری:
کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان
(باب: قرآن مجید یا آیتوں کی ترتیب کا بیان’...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5033. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: سورہ بنی اسرائیل، الکہف، مریم، طہ اور سورۃ الانبیاء یہ پانچوں سورتیں نہایت ہی بلیغ اور میرا محفوظ خزانہ ہیں۔
4 سنن أبي داؤد كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ
حکم: ضعیف
5078 حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي بِلَالٍ، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ وَقَالَ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ....
سنن ابو داؤد: كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
5078. سیدنا عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سونے سے پہلے «المسبحات» کی تلاوت فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں ایک آیت ہے جو ہزار آیت سے افضل ہے۔“
5 جامع الترمذي أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ قِرَاءَۃِ سُورَۃِ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّ...
حکم: صحیح
3191 حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنَامُ عَلَى فِرَاشِهِ حَتَّى يَقْرَأَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو لُبَابَةَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ قَدْ رَوَى عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ غَيْرَ حَدِيثٍ وَيُقَالُ اسْمُهُ مَرْوَانُ أَخْبَرَنِي بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ فِي كِتَابِ التَّارِيخِ...
جامع ترمذی: كتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں (باب: سونے سے پہلے سورہ بنی اسرائیل اور زمر پڑھنا)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
3191. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب تک سورہ بنی اسرائیل اور سورہ زمر پڑھ نہ لیتے بستر پر سوتے نہ تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔۲۔ ابولبابہ ایک بصری شیخ ہیں، حماد بن زید نے ان سے کئی حدیثیں روایت کی ہیں، کہا جاتا ہے کہ ان کا نام مروان ہے، یہ بات مجھے محمد بن اسماعیل بخاری نے کتاب التاریخ میں بتائی ہے۔...
6 جامع الترمذي أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ قِرَاءَۃِ سُورَۃِ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّ...
حکم: ضعیف الاسناد
3192 حَدَّثَنَا عَليُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ وَيَقُولُ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ...
جامع ترمذی: كتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں (باب: سونے سے پہلے سورہ بنی اسرائیل اور زمر پڑھنا)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
3192. عرباض بن ساریہ ؓ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ سونے سے پہلے مسبحات پڑھتے تھے۱؎ آپﷺ فرماتے تھے: ’’ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6