1 ‌سنن النسائي كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ التَّزْوِيجِ عَلَى الْإِسْلَامِ

حکم: صحیح

3340 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ فَكَانَ صِدَاقُ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامَ أَسْلَمَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَبْلَ أَبِي طَلْحَةَ فَخَطَبَهَا فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ فَإِنْ أَسْلَمْتَ نَكَحْتُكَ فَأَسْلَمَ فَكَانَ صِدَاقَ مَا بَيْنَهُمَا...

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

(باب: اسلام لانے کی شرط پر نکاح کرنا)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3340. حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہ ؓ نے (میری والدہ) حضرت ام سلیم ؓ سے نکاح کیا تو ان دونوں کے درمیان (ابو طلحہ کا) اسلام لانا ہی حق مہر قرار پایا۔ (دراصل) ام سلیم ؓ حضرت ابوطلحہ سے پہلے مسلمان ہوگئی تھیں۔ حضرت ابوطلحہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا تو وہ کہنے لگی: میں تو مسلمان ہوچکی ہوں اگر تم بھی مسلمان ہوجاؤ تو میں تم سے نکاح کرلوں گی۔ تب وہ مسلمان ہوگئے۔ چنانچہ وہی (ان کا مسلمان ہونا ہی) ان دونوں کے درمیان حق مہر مقرر ہوا۔...