الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2831. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ: {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ} [النساء: 95] مِنَ المُؤْمِنِينَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا، فَجَاءَ بِكَتِفٍ فَكَتَبَهَا، وَشَكَا ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ضَرَارَتَهُ، فَنَزَلَتْ: {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ المُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95] ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب۔۔۔۔۔ ) مترجم: BukhariWriterName 2831. حضرت براء ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’اہل ایمان میں سے جو لوگ جہاد سے بیٹھ رہیں۔ ۔ ۔ آخر آیت تک‘‘ تو آپ نے حضرت زید بن ثابت ؓ کو بلایاتو وہ کندھے کی ہڈی لائے جس پر اس آیت کو لکھا اتنے میں ابن اُ م مکتوم ؓ آئے اور شکوہ کیا کہ میں تو اندھا ہوں۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ یعنی ’’بغیر کسی معذوری کے‘‘ الفاظ نازل فرمائے۔ ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4594. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْعُوا فُلَانًا فَجَاءَهُ وَمَعَهُ الدَّوَاةُ وَاللَّوْحُ أَوْ الْكَتِفُ فَقَالَ اكْتُبْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَخَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا ضَرِيرٌ فَنَزَلَتْ مَكَانَهَا لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ ا... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( لا یستوی القاعدون من المومنین )) الخ کی تفسیر یعنی ”ایمان والوں میں سے (بلا عذر گھروں میں) بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے“۔ہر دو میں بہت بڑا فرق ہے جتنا فرق آسمان اور زمین میں ہے ) مترجم: BukhariWriterName 4594. حضرت براء بن عازب ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَّا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’فلاں کاتب کو بلاؤ۔‘‘ چنانچہ وہ اپنے ساتھ دوات اور تختی یا شانے کی ہڈی لے کر حاضر ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: لکھو ﴿لَّا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ﴾ اس وقت نبی ﷺ کے پیچھے حضرت ابن ام مکتوم ؓ تھے۔ انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میں تو نابینا ہوں، چنانچہ وہیں بیٹھے بیٹھے یہ آیت نازل ہوئی: الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ كَاتِبِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4990. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْعُ لِي زَيْدًا وَلْيَجِئْ بِاللَّوْحِ وَالدَّوَاةِ وَالْكَتِفِ أَوْ الْكَتِفِ وَالدَّوَاةِ ثُمَّ قَالَ اكْتُبْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ وَخَلْفَ ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرُو بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنِي فَإِنِّي رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَنَزَلَتْ مَكَانَهَا لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کے کاتب کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 4990. سیدنا براء ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’سیدنا زید کو میرے پاس بلاو اور ان سے کہو کہ تختی، دوات اور شانے کی ہڈی لے کر آئے۔‘‘ جب وہ آئے تو آپ نے فرمایا: اس نبی ﷺ کو لکھو: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ﴾ اس وقت نبی ﷺ کے پیچھے ایک نابینا صحابی سیدنا عمرو بن ام مکتوم ؓ بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ سُقُوطِ فَرْضِ الْجِهَادِ عَنِ الْمَعْذُورِي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1898.02. وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} [النساء: 95] كَلَّمَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَنَزَلَتْ {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95] " صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: معذوروں سے جہاد کی فرضیت ساقط ہو جانا ) مترجم: MuslimWriterName 1898.02. مسعر نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: جب آیت: ’’مومنوں میں سے گھر بیٹھنے والے مجاہدوں کے برابر نہیں‘‘ نازل ہوئی تو (عبداللہ) ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ ﷺ سے گفتگو کی، تب ﴿غَيْرُ أُو۟لِى ٱلضَّرَرِ﴾ (جو معذور نہیں) کے الفاظ نازل ہوئے۔ ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 3031. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ الْآيَةَ جَاءَ عَمْرُو ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَكَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَأْمُرُنِي إِنِّي ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الْآيَةَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ الْآيَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيْتُونِي بِالْكَتِفِ وَالدَّوَاةِ أَوْ اللَّوْحِ وَالدَّوَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَح... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ نساء کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3031. براء بن عازب رضی الله عنہ کہتے ہیں: جب آیت ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾۱؎ نازل ہوئی تو عمرو بن ام مکتوم نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ نابینا تھے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسولﷺ! آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں، میں تو اندھا ہوں؟ تو اللہ تعالیٰ نے آیت: ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ نازل فرمائی، یعنی مریض اور معذور لوگوں کو چھوڑ کر، نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے پاس شانہ کی ہڈی اور دوات لے آؤ (یا یہ کہا) تختی اور دوات لے آؤ کہ میں لکھا کر دے دوں ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 3032. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ سَمِعَ مِقْسَمًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ عَنْ بَدْرٍ وَالْخَارِجُونَ إِلَى بَدْرٍ لَمَّا نَزَلَتْ غَزْوَةُ بَدْرٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشِ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِنَّا أَعْمَيَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَهَلْ لَنَا رُخْصَةٌ فَنَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى ... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ نساء کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3032. عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ آیت ﴿لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَ﴾ کی تفسیر میں کہتے ہیں: جب جنگ بدر کا موقع آیا تو اس موقع پر یہ آیت جنگ بدر میں شریک ہونے والے اور نہ شریک ہونے والے مسلمانوں کے متعلق نازل ہوئی۔ تو عبداللہ بن جحش اور ابن ام مکتوم رضی الله عنہ دونوں نے کہا: اللہ کے رسولﷺ! ہم دونوں اندھے ہیں کیا ہمارے لیے رخصت ہے کہ ہم جہاد میں نہ جائیں؟ تو آیت ﴿لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ نازل ہوئی، اور اللہ تعالیٰ ن... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 3033. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّى جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَى عَلَيْهِ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَهُوَ يُمْلِيهَا عَلَيَّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ ... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ نساء کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3033. سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں نے مروان بن حکم کو مسجد میں بیٹھا ہوا دیکھا تو میں بھی آگے بڑھ کر ان کے پہلو میں جا بیٹھا انہوں نے ہمیں بتایا کہ زید بن ثابت رضی الله عنہ نے انہیں خبر دی ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے انہیں املا کرایا ﴿لَا يَسْتَوِيْ الْقَاعِدُوْنَ مِنَ الْمُوْمِنِيْنَ وَ المُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ﴾ (گھروں میں بیٹھ رہنے والے مسلمان، اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے دونوں برابر نہیں ہو سکتے) اسی دوران ابن ام مکتوم آپ صلی الله علیہ وسلم کے پاس آ پہنچے اور آپﷺ اس آیت کا ہمیں املا کرا رہے تھے، ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِ...) حکم: صحیح 3105. أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مُؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِنْ الشِّعَابِ يَتَّقِي اللَّهَ وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ... سنن نسائی : کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل (باب: جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنی جان ومال کے ساتھ جہاد کرے اس کی فضیلت؟ ) مترجم: NisaiWriterName 3105. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول ا للہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! سب لوگوں میں سے کون افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے نفس ومال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے۔“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ نے فرمایا: ”پھر وہ مومن جو کسی پہاڑی وادی میں فروکش ہوگیا ہو، اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھتا ہو۔“ ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى...) حکم: ضعیف الإسناد 3106. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوكَ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى رَاحِلَتِهِ فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ وَشَرِّ النَّاسِ إِنَّ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ رَجُلًا عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى ظَهْرِ فَرَسِهِ أَوْ عَلَى ظَهْرِ بَعِيرِهِ أَوْ عَلَى قَدَمِهِ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ وَإِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ رَجُلًا فَاجِرًا يَقْرَأُ كِتَابَ اللَّهِ لَا يَرْعَوِي إِلَى شَيْءٍ مِنْهُ... سنن نسائی : کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل (باب: جو شخص پیدل اللہ تعالیٰ کے راستے میں کام کرے اس کی فضیلت ) مترجم: NisaiWriterName 3106. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ غزوہ تبوک والے سال لوگوں کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے اپنی سواری سے ٹیک لگا رکھی تھی۔ آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بہترین اور بدترین انسان کے بارے میں نہ بتاؤں؟ بلاشبہ بہترین انسان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں گھوڑے پر سوار ہو کر یا اونٹ پر سوار ہوکر یا پیدل کام کرتا رہے حتیٰ کہ اسے موت آ جائے۔ اور بے شک لوگوں میں سب سے برا وہ فاجر شخص ہے جو اللہ کی کتاب پڑھتا ہے اور اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتا۔“ ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى...) حکم: صحیح 3107. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَا يَبْكِي أَحَدٌ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ فَتَطْعَمَهُ النَّارُ حَتَّى يُرَدَّ اللَّبَنُ فِي الضَّرْعِ وَلَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي مَنْخَرَيْ مُسْلِمٍ أَبَدًا... سنن نسائی : کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل (باب: جو شخص پیدل اللہ تعالیٰ کے راستے میں کام کرے اس کی فضیلت ) مترجم: NisaiWriterName 3107. حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے ڈر سے روتا ہے، اسے آگ نہیں لگے گی، حتیٰ کہ (دوہا ہوا) دودھ دوبارہ پستان میں چلا جائے۔ اور یہ نہیں ہوسکتا کہ کسی مسلمان کے نتھنوں میں اللہ کے راستے میں (جہاد کرتے ہوئے زمین اسے اڑانے والا) غبار اور جہنم کا دھواں دونوں جمع ہوجائیں۔ ... الموضوع: نزول سورة النساء آية رقم 95 (القرآن) Topics: سورۃ النساء کی آیت نمبر 95 کا نزول (قرآن) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11