1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ دِيَةِ الْخَطَأِ

حکم: ضعیف

2632 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «جَعَلَ الدِّيَةَ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا» . قَالَ: وَذَلِكَ قَوْلُهُ: {وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ} [التوبة: 74] . قَالَ: بِأَخْذِهِمُ الدِّيَةَ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل

(باب: قتل خطا کی دیت)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2632. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے دیت کی مقدار بارہ ہزار (درہم) مقررفرمائی۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے ﴿وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ﴾ (التوبة: 74) ’’یہ صرف اس بات سے ناراض ہو رہے ہیں کہ انہیں اللہ نے اپنے فضل سے اور اس کے رسول نے دولت مند کر دیا۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا: یعنی انہوں نے دیت وصول کی ( اور اس طرح دولت مند ہوگئے اس کے ...