الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابُ سَكَرَاتِ المَوْتِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6511. حَدَّثَنِي صَدَقَةُ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رِجَالٌ مِنَ الأَعْرَابِ جُفَاةً، يَأْتُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْأَلُونَهُ: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى أَصْغَرِهِمْ فَيَقُولُ: «إِنْ يَعِشْ هَذَا لاَ يُدْرِكْهُ الهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ»، قَالَ هِشَامٌ: يَعْنِي مَوْتَهُمْ... صحیح بخاری : کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں (باب: موت کی سختیوں کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 6511. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عرب کے بادیہ نشین سادہ منش لوگ نبی ﷺ کے پاس آتے اور آپ سے دریافت کرتے: قیامت آئے گی؟ آپ ان میں سے کمسن شخص کو دیکھتے اور فرماتے: ”اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہیں آئے گا حتیٰ کہ تم پر تمہاری قیامت قائم ہو جائے گی۔“ (راوی حدیث) ہشام نے کہا: قیامت سے مراد ان کی موت تھی۔ ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2537. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا، وقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا - عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ سُلَيْمَانَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، صَلَاةَ الْعِشَاءِ، فِي آخِرِ حَيَاتِهِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَقَالَ: «أَرَأَيْتَكُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ؟ فَإِنَّ عَلَى رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ مِنْهَا لَا يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَوَهَلَ النَّاسُ فِي ... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2537. معمر نے زہری سے روایت کی، انھوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ اور ابو بکر بن سلیمان نے بتایا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: نبی ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ کے آخری حصے میں ایک رات ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ نے سلا م پھیرا تو کھڑے ہو گئے تو فرمایا: ’’کیا تم لوگوں نے اپنی اس را ت کو دیکھا ہے؟ (اسے یاد رکھو) بلا شبہ اس رات سے سو سال کے بعد جو لوگ (اس را ت میں) روئے زمین پر مو جود ہیں ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں ہو گا۔ ‘‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: (بعض) لوگ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے متعلق غلط فہمیوں میں مبتلا ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2537.01. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، وَرَوَاهُ اللَّيْثُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ، كِلَاهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِإِسْنَادِ مَعْمَرٍ كَمِثْلِ حَدِيثِهِ صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2537.01. شعیب اور عبد الرحمٰن بن خالد بن مسافر دونوں نے زہری سے معمر کی سند کے ساتھ انھی کی حدیث کے مانند روایت کی۔ الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2538. حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِشَهْرٍ: «تَسْأَلُونِي عَنِ السَّاعَةِ؟، وَإِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللهِ، وَأُقْسِمُ بِاللهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2538. حجاج بن محمد نے کہا: ابن جریج نے کہا: مجھے ابو زبیر نے بتایا، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی ﷺ کو اپنی وفات سے ایک مہینہ قبل یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’تم مجھ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہو؟ اس کا علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ( البتہ اس بات پر) میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ اس وقت کوئی زندہ نفس موجود نہیں جس پر سوسال پورے ہوں۔‘‘ ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2538.01. حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2538.01. ابن جریج نے اسی سند کے ساتھ ہمیں خبر دی اور اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ (آپﷺ نے) اپنی وفات سے ایک ماہ قبل (یہ ارشاد فرمایا تھا۔) الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2538.02. حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، كِلَاهُمَا عَنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ ابْنُ حَبِيبٍ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ الْيَوْمَ، تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ، وَهِيَ حَيَّةٌ يَوْمَئِذٍ».... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2538.02. معتمر بن سلیمان نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، کہا: ابو نضرہ نے ہمیں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انھوں نے نبی ﷺ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: آپ نے اپنی وفات سے ایک مہینہ یا قریباً اتنا عرصہ پہلے فرمایا: ’’آج کوئی ایسا سانس لیتا ہوا انسان موجود نہیں کہ اس پر سوسال گزریں تو وہ اس دن بھی زندہ ہو۔‘‘ ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2538.03. وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، صَاحِبِ السِّقَايَةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ ذَلِكَ. وَفَسَّرَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: نَقْصُ الْعُمُرِ. صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2538.03. اور لوگوں کو پانی پلا نے والے عبدالرحمان (بن آدم ) سے روایت ہے انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی۔ عبدالرحمان نے اس کا مفہوم بتایا اور کہا: عمر کی کمی (مراد ہے) الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2538.04. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، بِالْإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا، مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2538.04. یزید بن ہارون نے کہا: ہمیں سلیمان تیمی نے دونوں سندوں سے اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2539. حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ، سَأَلُوهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ، وَعَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2539. ابو نضر ہ نے حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: جب نبی ﷺ غزوہ تبوک سے واپس آئے تو اس کے بعد لوگوں نے آپﷺ سے قیامت کے بارے میں سوال کیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سو سال نہیں گزریں گے۔ کہ آج زمین پر سانس لیتا ہوا کوئی شخص موجود ہو۔‘‘ (اس سے پہلے یہ سب ختم ہو جا ئیں گے۔) ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2539.01. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ، تَبْلُغُ مِائَةَ سَنَةٍ» فَقَالَ سَالِمٌ: تَذَاكَرْنَا ذَلِكَ عِنْدَهُ، إِنَّمَا هِيَ كُلُّ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ يَوْمَئِذٍ... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: "جولوگ اس وقت زندہ ہیں،سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہوگا"کا مطلب ) مترجم: MuslimWriterName 2539.01. حصین نے سالم سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ’’(آج ) سانس لیتا ہوا شخص سو سال (کی مدت ) تک نہیں پہنچےگا ۔" سالم نے کہا: ہم نے ان (حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کے سامنے اس کے بارے میں گفتگو کی اس سے مراد ہر وہ شخص ہے جو اس وقت پیدا ہو چکا تھا۔ ... الموضوع: قصر عمر المسلمين (الإيمان) موضوع: مسلمانوں کی عمر کا کم ہونا (ایمان) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24