1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ تَحْرِيمِ ضَرْبِ الْخُدُودِ وَشَقِّ الْجُيُو...

حکم: صحیح

103 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ ح، وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي جَمِيعًا عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ، أَوْ شَقَّ الْجُيُوبَ، أَوْ دَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ» هَذَا حَدِيثُ يَحْيَى، وَأَمَّا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو بَكْرٍ فَقَالَا: «وَشَقَّ وَدَعَا بِغَيْرِ أَلِفٍ»....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: رخسار پٹینے ، گریبان چاک کرنے اور جاہلیت کا ب...)

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

103. یحییٰ بن یحییٰؒ اور ابوبکر بن ابی شیبہؒ نے کہا: ہمیں ابو معاویہؒ اور وکیعؒ نے حدیث بیان کی، نیز (محمد بن عبد اللہ) ابن نمیرؒ نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، ان سب (ابو معاویہؒ ، وکیعؒ اور ابن نمیرؒ) نے اعمشؒ سے، انہوں نے عبد اللہ بن مرہؒ سے، انہو ں نے مسروقؒ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ (بن مسعودؓ)  سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے رخسار پیٹے یا گریبان چاک کیا یا اہل جاہلیت کی طرح پکارا، وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ یہ یحییٰ کی حدیث ہے (جو انہوں نے ابو معاویہؒ کے واسطے سے بیان کی۔) البتہ (محمد) ابن نمیرؒ ا...


2 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْحَجِّ

حکم: حسن

2883 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَبُو إِسْرَائِيلَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ أَوْ أَحَدِهِمَا عَنْ الْآخَرِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ فَإِنَّهُ قَدْ يَمْرَضُ الْمَرِيضُ وَتَضِلُّ الضَّالَّةُ وَتَعْرِضُ الْحَاجَةُ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

(باب: حج کے لئے روانگی کا بیا ن)

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2883. حضرت عبداللہ بن عباس یا حضرت فضل بن عباس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنے فرمایا :جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہواسے چاہیے کہ جلدی کرے کیونکہ ممکن ہے آدمی بیمار ہوجائے یا اس کی سواری گم ہوجائے یا کوئی اورضرورت پیش آ جائے۔ (جس کی وجہ سے وہ حج نہ کر سکے)۔