الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ (بَابُ السُّؤَالِ وَالفُتْيَا عِنْدَ رَمْيِ الجِمَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 124. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الجَمْرَةِ وَهُوَ يُسْأَلُ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ: «ارْمِ وَلاَ حَرَجَ»، قَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ؟ قَالَ: «انْحَرْ وَلاَ حَرَجَ». فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلاَ أُخِّرَ إِلَّا قَالَ: «افْعَلْ وَلاَ حَرَجَ»... صحیح بخاری : کتاب: علم کے بیان میں (باب: اس بیان میں کہ رمی جمار(یعنی حج میں پتھر پھینکنے) کے وقت مسئلہ پوچھنا جائز ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 124. حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو جمرے کے قریب بایں حالت دیکھا کہ آپ سے سوالات کیے جا رہے ہیں، چنانچہ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اب رمی کر لو، کوئی حرج نہیں۔‘‘ دوسرے نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اب قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں۔‘‘ الغرض کسی بھی چیز کی تقدیم و تاخیر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے اس کا جواب دیا: ’’اب کر لو، کوئی حرج نہیں۔‘‘ ... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الفُتْيَا عَلَى الدَّابَّةِ عِنْدَ الجَمْرَة...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1736. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَجَعَلُوا يَسْأَلُونَهُ فَقَالَ رَجُلٌ لَمْ أَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ فَجَاءَ آخَرُ فَقَالَ لَمْ أَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ ارْمِ وَلَا حَرَجَ فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : جمرہ کے پاس سوار رہ کر لوگوں کو مسئلہ بتانا ) مترجم: BukhariWriterName 1736. حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع کے موقع پر کھڑے ہوئے تو لوگوں نے آپ سے سوال پوچھنا شروع کردیا۔ ایک آدمی نے کہا: مجھے معلوم نہ تھا، میں نے قربانی سے پہلے اپنا سر منڈوادیا ہے۔ آپ نےفرمایا: ’’ذبح کرو، کوئی حرج نہیں۔‘‘ ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: میں نے لاعلمی میں رمی کرنے سے پہلے قربانی کردی ہے۔ آپ نےفرمایا: ’’رمی کرو، کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘ الغرض آپ سے اس دن کسی چیز کی تقدیم و تاخیر کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’کرو، کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘ الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الفُتْيَا عَلَى الدَّابَّةِ عِنْدَ الجَمْرَة...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1737. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ كُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ كَذَا قَبْلَ كَذَا ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ كُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ كَذَا قَبْلَ كَذَا حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ وَأَشْبَاهَ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ لَهُنَّ كُلِّهِنَّ فَمَا سُئِلَ ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : جمرہ کے پاس سوار رہ کر لوگوں کو مسئلہ بتانا ) مترجم: BukhariWriterName 1737. حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ ہی سے روایت ہے، کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضرہوئے جبکہ آپ دسویں ذوالحجہ کوخطبہ دے رہے تھے۔ آپ کے سامنے ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: میرا گمان تو یہ تھا کہ فلاں کام فلاں کام سے پہلے ہے۔ پھر ایک دوسرا اٹھ کر کہنے لگا: میرا خیال بھی یہ تھا کہ فلاں کام، فلاں کام سے پہلے ہےمیں نے قربانی سے پہلے سر منڈوالیا ہے اور رمی کرنے سے پہلےقربانی ذبح کردی ہے اور اس قسم کے اور افعال بھی ہیں جن میں تقدیم و تاخیر ہوئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کرو!کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘ آپ نے ان سب کاموں کے متعلق یہی فرمایا کہ اب کرلو۔ کو... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الفُتْيَا عَلَى الدَّابَّةِ عِنْدَ الجَمْرَة...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1738. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَتِهِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ تَابَعَهُ مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : جمرہ کے پاس سوار رہ کر لوگوں کو مسئلہ بتانا ) مترجم: BukhariWriterName 1738. حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے ایک اور روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اس دن اونٹنی پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر باقی حدیث ذکر کی۔ معمر بن راشد نے امام زہری ؓ سے بیان کرنے میں صالح بن کیسان کی متابعت کی ہے۔ الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، بِمِنًى، لِلنَّاسِ يَسْأَلُونَهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ أَشْعُرْ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ، فَقَالَ: «اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ» ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ أَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، فَقَالَ: «ارْمِ وَلَا حَرَجَ» قَالَ: فَمَا سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ ... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306. امام مالک نے ابن شہاب سے انھوں نے عیسیٰ بن طلحہ بن عبید اللہ سے انھوں نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا حجتہ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں لوگوں کے لیے ٹھہرے رہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسائل پوچھ رہے تھے، ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں سمجھ نہ سکا (کہ پہلے کیا ہے) اور میں نے قر بانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(اب) قر بانی کر لو کو ئی حرج نہیں۔ پھر ایک اور آدمی آیا اور کہنے لگا اے اللہ کے رسول اللہ صلی ا... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306.01. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَقُولُ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَطَفِقَ نَاسٌ يَسْأَلُونَهُ، فَيَقُولُ الْقَائِلُ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَمْ أَكُنْ أَشْعُرُ أَنَّ الرَّمْيَ قَبْلَ النَّحْرِ، فَنَحَرْتُ قَبْلَ الرَّمْيِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَارْمِ وَلَا حَرَجَ» قَالَ: وَطَفِقَ آخَرُ يَقُولُ: إِنِّي لَمْ أَشْعُرْ أَنَّ النَّحْرَ قَبْلَ الْحَلْقِ، فَحَلَق... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306.01. یو نس نے ابن شہاب سے باقی ماند ہ اسی سند کے ساتھ خبر دی کہ عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (منیٰ میں) اپنی سواری پر ٹھہر گئے اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات شروع کر دیے، ان میں سے ایک کہنے والا کہہ رہا تھا، اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے معلوم نہ تھا کہ رمی (کا عمل) قربانی سے پہلے ہے میں نے رمی سے پہلے قربا نی کر لی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تو (اب) رمی کر لو کو ئی حرج نہیں‘‘ کو ئی اور شخص کہتا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306.02. حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَى آخِرِهِ صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306.02. صالح نے ابن شہاب سے روایت کی ۔۔۔(اس کے بعد) حدیث کے آخر تک زہری سے یو نس کی روایت کر دہ حدیث کے مانند ہے۔ الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306.05. وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ: «فَاذْبَحْ وَلَا حَرَجَ» قَالَ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ: «ارْمِ وَلَا حَرَجَ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306.05. ہمیں (سفیان) بن عیینہ نے زہری سے حدیث بیان کی، انھوں نے عیسیٰ بن طلحہ سے اور انھوں نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: کو ئی آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں نے قر بانی کر نے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(اب) قربانی کرلو، رمی کر لو، کو ئی حرج نہیں۔‘‘ (کسی اور نے) کہا: میں نے رمی سے پہلے قر بانی کر لی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(اب) رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔‘‘ ... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306.06. وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ بِمِنًى، فَجَاءَهُ رَجُلٌ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306.06. معمر نے زہری سے اسی سند کے ساتھ (یہی) روایت کی، (عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا (آپ) منیٰ میں اونٹنی پر (سوار) تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س ایک آدمی آیا ۔۔۔آ گے ابن عیینہ کی حدیث کے ہم معنی حدیث ہے۔ الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1306.07. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَتَاهُ رَجُلٌ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ وَاقِفٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، فَقَالَ: «ارْمِ وَلَا حَرَجَ» وَأَتَاهُ آخَرُ فَقَالَ: إِنِّي ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ: «ارْمِ وَلَا حَرَجَ» وَأَتَاهُ آخَرُ، فَقَالَ: إِنِّي أَفَضْتُ إِلَى... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کو رمی سے ‘اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں )سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1306.07. محمد بن ابی حفصہ نے ہمیں زہری سے خبر دی، انھوں نے عیسیٰ بن طلحہ سے اور انھوں نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قر بانی کے دن ایک آدمی آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کے پاس رکے ہو ئے تھے۔ اس نے عرض کی اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے رمی کر نے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(اب رمی کر لو کو ئی حرج نہیں۔ ایک اور آدمی آیا، وہ کہنے لگا: میں نے رمی سے پہلے قر با نی کر لی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و... الموضوع: السؤال والفتيا عند رمي الجمار (العبادات) Topics: رمی الجمارات کے وقت سوال وجواب اور فتوی طلب کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16