1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الصَّدَاقِ)

حکم: حسن صحيح

2106. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ رَحِمَهُ اللَّهُ، فَقَالَ: أَلَا لَا تُغَالُوا بِصُدُقِ النِّسَاءِ, فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا، أَوْ تَقْوَى عِنْدَ اللَّهِ, لَكَانَ أَوْلَاكُمْ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَصْدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَلَا أُصْدِقَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنَاتِهِ، أَكْثَرَ مِنْ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً....

Abu-Daud : Marriage (Kitab Al-Nikah) (Chapter: Regarding The Dowry )

مترجم: DaudWriterName

2106. ابوالعجفاء السلمی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ہمیں خطبہ دیا اور کہا: ”خبردار! عورتوں کے سلسلے میں بھاری بھاری مہر مت باندھا کرو، اگر یہ چیز دنیا میں عزت اور اللہ کے ہاں تقویٰ کا ثبوت ہوتی تو اس میں نبی کریم ﷺ سب سے بڑھ کر ہوتے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی اور اپنی صاحبزادیوں میں سے کسی کو بارہ اوقیہ سے زیادہ مہر نہیں دیا۔“ ...


2 سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِبَاحَةِ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ)

حکم: صحیح

3356. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا قَالَ لَهَا الصَّدَاقُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ فَقَدْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ...

Sunan-nasai : The Book of Marriage (Chapter: Permission To Get Married Without A Dowry )

مترجم: NisaiWriterName

3356. حضرت مسروق سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اس آدمی کے بارے میں‘ جس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور مرگیا جب کہ اس نے اس سے جماع کیا اور نہ اس کا مہر ہی مقرر کیا‘ فرمایا: عورت کو مہر مثل ملے گا۔ اسے عدت گزارنی پڑے گی۔ اسے وراثت بھی ملے گی۔ حضرت معقل بن سنان ؓ فرمانے لگے: میں نے رسول اللہﷺ کو بروع بنت واشق کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔ ...