1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ مَنَاقِبِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ؓ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3809. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ قَالَ وَسَمَّانِي قَالَ نَعَمْ فَبَكَى...

Sahi-Bukhari : Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar) (Chapter: The virtues of Ubayy bin Ka’b )

مترجم: BukhariWriterName

3809. حضڑت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ﴾ سناؤں۔‘‘ حضرت ابی بن کعب ؓ نے عرض کیا: اللہ تعالٰی نے میرا نام لیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ یہ سن کر حضرت ابی بن کعب ؓ فرط مسرت سے رونے لگے۔ ...


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: )

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4959. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ وَسَمَّانِي قَالَ نَعَمْ فَبَكَى...

Sahi-Bukhari : Prophetic Commentary on the Qur'an (Tafseer of the Prophet (pbuh)) (Chapter: )

مترجم: BukhariWriterName

4959. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں سورت ﴿لَمْ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟﴾ پڑھ کر سناؤں۔‘‘ حضرت ابی بن کعب ؓ نے عرض کیا: ’’اللہ تعالٰی نے میرا نام لیا تھا؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ اس پر وہ خوشی سے رونے لگے۔ ...


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: )

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4960. حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ قَالَ أُبَيٌّ آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ قَالَ اللَّهُ سَمَّاكَ لِي فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْكِي قَالَ قَتَادَةُ فَأُنْبِئْتُ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَيْهِ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ...

Sahi-Bukhari : Prophetic Commentary on the Qur'an (Tafseer of the Prophet (pbuh)) (Chapter: )

مترجم: BukhariWriterName

4960. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں۔‘‘ حضرت ابی بن کعب نے عرض کیا: کیا اللہ تعالٰی نے آپ سے میرا نام لیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے تمہارا مجھ سے نام لیا تھا۔‘‘ حضرت ابی بن کعب یہ سن کر رونے لگے۔ قتادہ نے بیان کیا: مجھے خبر دی گئی کہ آپ ﷺ نے انہیں ﴿لَمْ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ﴾ پڑھ کر سنائی تھی۔ ...


4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: )

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4961. حَدَّثَنَا احمد بن ابی داؤد أَبُو جَعْفَرٍ الْمُنَادِي حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ الْقُرْآنَ قَالَ آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَقَدْ ذُكِرْتُ عِنْدَ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ نَعَمْ فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ...

Sahi-Bukhari : Prophetic Commentary on the Qur'an (Tafseer of the Prophet (pbuh)) (Chapter: )

مترجم: BukhariWriterName

4961. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پاک پڑھ کر سناؤں۔‘‘ انہوں نے پوچھا: کیا اللہ تعالٰی نے آپ سے میرا نام لیا تھا؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ حضرت ابی بن کعب ؓ نے پھر عرض کی: میرا ذکر رب العالمین کی بارگاہ میں ہوا؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ اس پر ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ ...


5 صحيح مسلم: کِتَابُ فَضَائِلِ القُرآنِ وَمَا يُتَعَلَّقُ بِهِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عَلَى أَهْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

799. حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ قَالَ آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ قَالَ اللَّهُ سَمَّاكَ لِي قَالَ فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْكِي

Muslim : Chapter: The book of the virtues of the Qur’an etc (Chapter: It is recommended to recite the Qur’an to people of virtue who are skilled in its recitation, even if the reciter is better than the one to whom it is recited )

مترجم: MuslimWriterName

799. ہمام نےکہا: ہم سے قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے قراءت کروں۔‘‘ انھوں نےکہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کے سامنے میرا نام لیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے تمہارا نام لیا۔‘‘ تو حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رونے لگے۔ ...


6 صحيح مسلم: کِتَابُ فَضَائِلِ القُرآنِ وَمَا يُتَعَلَّقُ بِهِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عَلَى أَهْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

799.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ وَسَمَّانِي لَكَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَبَكَى...

Muslim : Chapter: The book of the virtues of the Qur’an etc (Chapter: It is recommended to recite the Qur’an to people of virtue who are skilled in its recitation, even if the reciter is better than the one to whom it is recited )

مترجم: MuslimWriterName

799.01. محمد بن جعفر نے کہا: ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے قتادہ کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے سنا، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا﴾ کی قراءت کروں۔‘‘ انھوں نے کہا: اور (اللہ تعالیٰ نے) آپﷺ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ (انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا: تو وہ رو دیئے۔ ...


7 صحيح مسلم: کِتَابُ فَضَائِلِ القُرآنِ وَمَا يُتَعَلَّقُ بِهِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عَلَى أَهْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

799.02. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ بِمِثْلِهِ

Muslim : Chapter: The book of the virtues of the Qur’an etc (Chapter: It is recommended to recite the Qur’an to people of virtue who are skilled in its recitation, even if the reciter is better than the one to whom it is recited )

مترجم: MuslimWriterName

799.02. خالد بن حارث نے کہا: شعبہ نے ہمیں قتادہ کے حوالے سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا۔۔۔(آگے سابقہ حدیث) کی مانند ہے۔


8 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَجَمَاعَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2465.02. حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأُبَيٍّ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ» قَالَ: آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ؟ قَالَ: «اللهُ سَمَّاكَ لِي» قَالَ فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْكِي...

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Virtues Of Ubayy Bin Ka'b And A Group Of The Ansar (RA) )

مترجم: MuslimWriterName

2465.02. ہمام نے کہا: ہمیں قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے قرآن مجید پڑھوں۔‘‘ حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ سے میرا نام لے کرکہا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے تمھارا نام لیا۔‘‘ اس پر حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر گریہ طاری ہو گیا۔ ...


9 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَجَمَاعَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2465.03. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: " إِنَّ اللهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ: {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} [البينة: 1] قَالَ: وَسَمَّانِي؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: فَبَكَى....

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Virtues Of Ubayy Bin Ka'b And A Group Of The Ansar (RA) )

مترجم: MuslimWriterName

2465.03. محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے، انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے (قرآن مجید کی یہ سورت): ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ (البینة:1) تلاوت کروں۔ (حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا: اور اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ تو وہ (حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) ر...