1 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ ذِكْرِ التَّوْبَةِ)

حکم: ضعیف

4257. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ الثَّقَفِيِّ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ مُذْنِبٌ إِلَّا مَنْ عَافَيْتُ فَسَلُونِي الْمَغْفِرَةَ فَأَغْفِرَ لَكُمْ وَمَنْ عَلِمَ مِنْكُمْ أَنِّي ذُو قُدْرَةٍ عَلَى الْمَغْفِرَةِ فَاسْتَغْفَرَنِي بِقُدْرَتِي غَفَرْتُ لَهُ وَكُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُ فَسَلُونِي الْهُدَى أَهْدِكُمْ وَكُلُّكُمْ فَقِيرٌ إِلَّا مَنْ أَغْنَيْتُ فَسَلُونِ...

Ibn-Majah : Zuhd (Chapter: repentance )

مترجم: MajahWriterName

4257. حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تبارک وتعالی فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم سب گنا ہ کرنے والے ہو۔ سوائے اس کے جسے میں محفوظ رکھوں اس لئے مجھ سے بخشش طلب کرو میں تمھیں بخش دوں گا۔ تم میں سے جو کوئی یقین رکھے کہ میں بخشے کی قدرت رکھتا ہوں ۔ پھر وہ مجھ سے میری قدرت کے واسطے سے بخشش کی درخواست کرے تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا۔ تم سب راہ بھولے ہوئے ہو۔ سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں۔ چنا نچہ مجھ سے ہدایت مانگو میں تمھیں ہدایت دوں گا۔ تم سب فقیر (محتا ج اور مفلس) ہو سوائے اس کے جسے میں غنی کر دوں لہٰذا مجھ سے مانگو میں تمھیں رزق دوں گا۔ اگر تمھارے...