1 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

502. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْرِضُ رَاحِلَتَهُ وَهُوَ يُصَلِّي إِلَيْهَا

Muslim : The Book of Prayers (Chapter: The Sutrah (Screen) For One Who Is Praying, And The Recommendation To Pray Facing A Sutrah. The Ruling On Passing In Front Of One Who Is Praying, And Preventing One Who Wants To Pass In Front. It Is Permissible To Lie Down In Front Of One Who Is Praying, Praying Towards One's Mount. The Command To Stand Close To The Sutrah. The Height Of The Suirah, And Related Matters )

مترجم: MuslimWriterName

502. معتمر بن سلیمان نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ نبی اکرمﷺ (بوقت ضرورت) اپنی سواری کو سامنے کر کے (بٹھا لیتے اور ) اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ لیتے۔


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

502.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ» وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى إِلَى بَعِيرٍ...

Muslim : The Book of Prayers (Chapter: The Sutrah (Screen) For One Who Is Praying, And The Recommendation To Pray Facing A Sutrah. The Ruling On Passing In Front Of One Who Is Praying, And Preventing One Who Wants To Pass In Front. It Is Permissible To Lie Down In Front Of One Who Is Praying, Praying Towards One's Mount. The Command To Stand Close To The Sutrah. The Height Of The Suirah, And Related Matters )

مترجم: MuslimWriterName

502.01. ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں ابو خالد احمر نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ نبی اکرمﷺ (کبھی کبھی) اپنی سواری کو سامنے رکھتے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے۔ اور (محمد) بن نمیر نے کہا: نبی اکرمﷺ نے اونٹ کو سامنے رکھتے ہوئے (قبلہ رو ہو کر) نماز پڑھی۔ ...


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ تَحْرِيمِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَنَسْخ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

540. دَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنِي لِحَاجَةٍ، ثُمَّ أَدْرَكْتُهُ وَهُوَ يَسِيرُ - قَالَ قُتَيْبَةُ: يُصَلِّي - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَأَشَارَ إِلَيَّ، فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي فَقَالَ: «إِنَّكَ سَلَّمْتَ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّي» وَهُوَ مُوَجِّهٌ حِينَئِذٍ قِبَلَ الْمَشْرِقِ...

Muslim : The Book of Mosques and Places of Prayer (Chapter: The prohibition of speaking during the prayer, and the abrogation of its former permissibility )

مترجم: MuslimWriterName

540. قتیبہ بن سیعد اور محمد بن رمح نے اپنی اپنی سند کے ساتھ لیث (بن سعد) سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابوزبیر سے اور انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی ضرورت کے لیے بھیجا، پھر میں آپﷺ کو آ کر ملا، آپﷺ سفر میں تھے قتیبہ نے کہا: آپﷺ نماز پڑھ رہے تھے میں نے آپﷺ کو سلام کہا، آ پﷺ نے مجھے اشارہ فرمایا۔ جب آپﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بلوایا اور فرمایا: ’’ابھی تم نے سلام کہا جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔‘‘ اور اس وقت (سواری پر نماز پڑھتے ہوئے) آپﷺ کا رخ مشرق کی طرف تھا۔ ...


4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ تَحْرِيمِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَنَسْخ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

540.01. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُنْطَلِقٌ إِلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى بَعِيرِهِ فَكَلَّمْتُهُ، فَقَالَ لِي بِيَدِهِ هَكَذَا - وَأَوْمَأَ زُهَيْرٌ بِيَدِهِ - ثُمَّ كَلَّمْتُهُ فَقَالَ لِي هَكَذَا - فَأَوْمَأَ زُهَيْرٌ أَيْضًا بِيَدِهِ نَحْوَ الْأَرْضِ - وَأَنَا أَسْمَعُهُ يَقْرَأُ، يُومِئُ بِرَأْسِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: «مَا فَعَلْتَ فِي الَّذِي أَرْسَلْتُكَ لَهُ؟ فَإِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُكَلِّمَكَ إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي» قَالَ زُهَ...

Muslim : The Book of Mosques and Places of Prayer (Chapter: The prohibition of speaking during the prayer, and the abrogation of its former permissibility )

مترجم: MuslimWriterName

540.01. زہیر نے کہا: مجھے ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے کا م کے لیے بھیجا اور آپﷺ بنو مصطلق کی طرف جا رہے تھے، میں واپسی پر آپﷺ کے پاس آیا تو آٖپﷺ اونٹ پر نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپﷺ سے بات کی تو آپﷺ نے مجھے ہاتھ سے اس طرح اشا رہ کیا۔ زہیر نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے دکھایا۔ میں نے دوبارہ بات کی تو مجھے اس طرح (اشارے سے کچھ) کہا۔ زہیر نے بھی اپنے ہاتھ سے زمین کی طرف اشارہ کیا۔ اور میں سن رہا تھا کہ آپﷺ قراءت فرما رہے ہیں، آپﷺ (رکوع و سجود کے لیے) سر سے اشارہ فرماتے تھے، جب آپﷺ فارغ ہو ئے تو پوچھا ’&rs...


5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ تَحْرِيمِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَنَسْخ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

540.02. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَعَثَنِي فِي حَاجَةٍ، فَرَجَعْتُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَوَجْهُهُ عَلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي»...

Muslim : The Book of Mosques and Places of Prayer (Chapter: The prohibition of speaking during the prayer, and the abrogation of its former permissibility )

مترجم: MuslimWriterName

540.02. حماد بن زید نے کثیر (بن شنظیر) سے، انھوں نے عطاء سے اور انھوں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ہمراہ سفر میں تھے، آپﷺ نے مجھے کسی کام سے بھیجا، میں واپس آیا تو آپﷺ اپنی سواری پر نماز پڑھ رہے تھے اور آپﷺ کا رخ قبلے کی بجائے دوسری طرف تھا، میں نے آپﷺ کو سلام کہا تو آپﷺ نے مجھے سلام کا جواب نہ دیا، جب آپﷺ نے سلام پھیر لیا تو فرمایا: ’’تمھارے سلام کا جواب دینے سے مجھے صرف اس بات نے روکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔‘‘ ...


6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ تَحْرِيمِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَنَسْخ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

540.03. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِنْظِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ بِمَعْنَى حَدِيثِ حَمَّادٍ

Muslim : The Book of Mosques and Places of Prayer (Chapter: The prohibition of speaking during the prayer, and the abrogation of its former permissibility )

مترجم: MuslimWriterName

540.03. عبدالوارث بن سعید نے کہا: ہمیں کثیر بن شنظیر نے حدیث سنائی، انھوں نے عطاء سے اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی کام کی غرض سے بھیجا .........آگے حماد بن زید کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی۔


7 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ جَوَازِ صَلَاةِ النَّافِلَةِ عَلَى الدَّابَّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

700. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي سُبْحَتَهُ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ نَاقَتُهُ

Muslim : The Book of Prayer - Travellers (Chapter: It is permissible to offer voluntary prayers atop one’s mount when travelling, no matter what direction it is facing )

مترجم: MuslimWriterName

700. محمد بن عبداللہ بن نمیر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبیداللہ نے نافع سے انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ (سفر میں سواری پر) اپنی نفل نماز پڑھتے تھے آپﷺ کی اونٹنی جس طرف بھی آپﷺ کو لئے ہوئے رخ کر لیتی۔


9 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ جَوَازِ صَلَاةِ النَّافِلَةِ عَلَى الدَّابَّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

700.02. و حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ قَالَ وَفِيهِ نَزَلَتْ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ )البقرة:115)...

Muslim : The Book of Prayer - Travellers (Chapter: It is permissible to offer voluntary prayers atop one’s mount when travelling, no matter what direction it is facing )

مترجم: MuslimWriterName

700.02. یحییٰ بن سعید نے عبدالملک بن ابی سلیمان سے روایت کیا، کہا: ہمیں سعید بن جبیر نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ جب مکہ سے مدینہ کی طرف آ رہے ہوتے، اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے، جس طرف بھی آپﷺ کا رخ ہو جاتا۔ کہا: اسی کے بارے میں یہ آیت اتری: ’’سو جس طرف تم رخ کرو، وہیں اللہ کا چہرہ ہے۔‘‘ ...


10 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ جَوَازِ صَلَاةِ النَّافِلَةِ عَلَى الدَّابَّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

700.03. و حَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي كُلُّهُمْ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُبَارَكٍ وَابْنِ أَبِي زَائِدَةَ ثُمَّ تَلَا ابْنُ عُمَرَ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ وَقَالَ فِي هَذَا نَزَلَتْ...

Muslim : The Book of Prayer - Travellers (Chapter: It is permissible to offer voluntary prayers atop one’s mount when travelling, no matter what direction it is facing )

مترجم: MuslimWriterName

700.03. ابن مبارک، ابن ابی زائدہ اور ابن نمیر نے اپنے والد کے حوالے سے، سب نے عبدالملک سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث روایت کی اور ان میں سے ابن مبارک اور ابن ابی زائدہ کی روایت میں ہے کہ پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نےآیت تلاوت کی ﴿فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللہِ﴾ ’’تم جس طرف بھی رخ کرو وہیں اللہ کا چہرہ ہے‘‘ اور کہا: یہ اسی کے بارے میں اتری ہے۔ ...