1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الْمَعَارِيضِ فِي الْيَمِينِ)

حکم: صحیح

3255. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ قَالَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ عَلَيْهَا صَاحِبُكَ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ قَالَ أَبُو دَاوُد هُمَا وَاحِدٌ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ وَعَبَّادُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ...

Abu-Daud : Oaths and Vows (Kitab Al-Aiman Wa Al-Nudhur) (Chapter: Ambiguity In Oaths )

مترجم: DaudWriterName

3255. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تیری قسم اسی بات پر ہے جس پر تیرا ساتھی تجھ سے تصدیق کرا رہا ہے ۔ “ جناب مسدد ؓ نے اس سند میں ( «عن عباد بن أبي صالح» کے بجائے ) «أخبرني عبد الله بن أبي صالح» کہا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : یہ دونوں عبداللہ بن ابی صالح اور عباد بن ابی صالح ایک ہی شخصیت ہیں ۔...


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الْمَعَارِيضِ فِي الْيَمِينِ)

حکم: صحیح

3256. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ جَدَّتِهِ عَنْ أَبِيهَا سُوَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ خَرَجْنَا نُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ فَأَخَذَهُ عَدُوٌّ لَهُ فَتَحَرَّجَ الْقَوْمُ أَنْ يَحْلِفُوا وَحَلَفْتُ أَنَّهُ أَخِي فَخَلَّى سَبِيلَهُ فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّ الْقَوْمَ تَحَرَّجُوا أَنْ يَحْلِفُوا وَحَلَفْتُ أَنَّهُ أَخِي قَالَ صَدَقْتَ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ...

Abu-Daud : Oaths and Vows (Kitab Al-Aiman Wa Al-Nudhur) (Chapter: Ambiguity In Oaths )

مترجم: DaudWriterName

3256. سیدنا سوید بن حنظلہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے کی نیت سے روانہ ہوئے اور ہمارے ساتھ وائل بن حجر ؓ بھی تھے ۔ ان کے ایک دشمن نے ان کو پکڑ لیا ‘ تو قوم کے لوگ قسم کھانے سے ہچکچاتے رہے ‘ مگر میں نے قسم کھا لی کہ ” یہ میرا بھائی ہے ۔ “ تو اس نے اسے چھوڑ دیا ۔ پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے آپ ﷺ کو بتایا کہ قوم کے لوگوں نے قسم کھانے میں حرج سمجھا تھا ‘ مگر میں نے قسم کھائی کہ ” یہ میرا بھائی ہے “ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تو نے سچ کہا ‘ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے ۔ “...


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الْيَمِينَ عَلَى مَا يُصَدِّ...)

حکم: صحیح

1354. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَمِينُ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ بِهِ صَاحِبُكَ و قَالَ قُتَيْبَةُ عَلَى مَا صَدَّقَكَ عَلَيْهِ صَاحِبُكَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هُشَيْمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ هُوَ أَخُو سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ...

Tarimdhi : The Chapters On Judgements From The Messenger of Allah (Chapter: What Has Been Related About: The Oath is Based Upon What Will Make His Companion Believe Him )

مترجم: TrimziWriterName

1354. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قسم ا سی چیز پرواقع ہوگی جس پر تمہارا ساتھی (فریق مخالف) قسم لے رہاہے‘‘۔ (توریہ کا اعتبار نہیں ہوگا) امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ ہم اسے ہشیم ہی کی روایت سے جانتے ہیں جسے انہوں نے عبداللہ بن ابی صالح سے روایت کی ہے۔ اورعبداللہ بن ابی صالح، سہیل بن ابی صالح کے بھائی ہیں۔ ۳۔ بعض اہل علم کا اسی پرعمل ہے، احمد اوراسحاق بن راہویہ بھی اسی کے قائل ہیں۔ ۴۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ جب قسم لینے والا ظالم ہوتو قسم کھانے والے کی نیت کا اعتبار ہوگا، اور جب ق...