1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (سُورَةُ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4977. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ح وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ قَالَ سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ قُلْتُ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ أُبَيٌّ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي قِيلَ لِي فَقُلْتُ قَالَ فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

صحیح بخاری:

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

(باب: سورۃ الناس کی تفسیر)

4977.

حضرت زر بن حبیش سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابی بن کعب ؓ سے پوچھا: اے ابومنذر! آپ کے بھائی ابن مسعود ؓ تو معوذتین کے متعلق یوں یوں کہتے ہیں۔ حضرت ابی ؓ نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تھا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’مجھے کہا گیا: ایسا کہہ تو میں نے کہہ دیا۔‘‘ حضرت ابی بن کعب ؓ نے کہا: ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔

...