1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ فَضْلِ صَلَاتَيِ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ، وَال...)

أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

635. وَحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ

صحیح مسلم:

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں

(باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت اور ان کی حفاظت)

635.

ہدّاب بن خالد ازدی نے کہا: ہمیں ہمام بن یحییٰ نے حدیث سنائی، کہا: مجھے ابو جمرہ ضبعی نے ابوبکر (بن ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے حدیث سنائی اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے دو ٹھنڈے وقتوں کی نمازیں ادا کیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ (دن کا ٹھنڈا وقت عصر کا اور رات کا سب سے ٹھنڈا وقت فجر کا ہوتا ہے ۔)

...