تشریح:
(1) وضو کےشروع میں بسم اللہ کہنا واجب ہے، کیونکہ رسول اللہﷺ نےصحابہ کرام سےفرمایا: [ بسم اللہ] کہتے ہوئے وضوکرو۔ (سنن النسائي، الطہارة، حدیث: 78) اس حدیث سےمعلوم ہواکہ بسم اللہ کےعلاوہ الفاظ سےوضو کی ابتداکرنا درست نہیں ہے۔جوحضرات ’’ بسم اللہ ،، کےسوا کوئی دوسرے الفاظ کہنے کو درست خیال کرتے ہیں تو یہ بلادلیل اورمذکورہ حدیث کے خلاف ہے۔ (2) اگر بسم اللہ بھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی توفوراً پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔ (3) وضو اورغسل میں نیت بھی لا زم ہے۔