قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّﷺ)

حکم : حسن (الألباني)

110. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ قَالَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَطْ

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

تمہید کتاب (باب: نبی ﷺ کے وضو کا بیان)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

110.

شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان ؓ کو دیکھا انہوں نے اپنی کلائیاں تین تین بار دھوئیں ، اور اپنے سر کا مسح (بھی) تین بار کیا۔ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اس روایت کو وکیع نے اسرائیل سے روایت کیا تو اس میں صرف اتنا کہا کہ وضو کیا تین تین بار۔