قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ)

حکم : ضعیف 

1284.  حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي شُعَيْبٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا، وَرَخَّصَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ، يَقُولُ: هُوَ شُعَيْبٌ يَعْنِي وَهِمَ شُعْبَةُ فِي اسْمِهِ.

مترجم:

1284.

جناب طاؤس کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ؓ سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اسے پڑھتا ہو۔ اور عصر کے بعد دو رکعتیں کی رخصت دی۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن معین کو سنا، کہتے تھے کہ راوی حدیث ابوشعیب دراصل شعیب ہے ، شعبہ کو اس کے نام میں وہم ہوا ہے۔